ملفوظات حکیم الامت جلد 25 - یونیکوڈ |
|
خان کا معمول تھا کہ اسٹیشن پر وقت سے پہلے پہنچ جاتے تھے ـ پھر خواہ وہاں پہنچ کر اپنے کام میں مشغول رہا جاوے وقت کو بے کار ضائع نہ کیا جائے ـ واقعی اسٹیشن پر پہنچ کر یکسوئی اور اطمینان حاصل ہو جاتا ہے ـ خاتمتہ التالیف الحمد للہ ثم الحمدللہ کہ بوقت سہ شنبہ بتاریخ 29 رمضان المبارک 1338ھ مکرمی جناب سید مقبول حسین صاحب وصل بلگرامی کے ارشاد کی تعمیل میں ان ملفوظات کی نقل سے فراغت ہو گئی ـ میں جناب ممدوح کا ممنون ہوں کہ انہوں نے یہ خدمت باسعادت مجھ نا کارہ کے سپرد فرمائی ـ ناظرین سے صرف ایک استدعا ہے کہ میرے اور میری اولاد و مشائخ واحباب کے لئے کم از کم ایک ہی مرتبہ ضرور فلاں دارین کی دعا فرما دیں ـ ان اللہ یضیع اجر المحسنین اسعد اللہ : مدرس مدرسہ مظاہر علوم سہارنپور