ملفوظات حکیم الامت جلد 9 - یونیکوڈ |
اس مثل کو یاد کیا کہ پیا جس کو چاہے وہی سہاگن ہو معلوم ہوتا ہے حضرت شیخ کو ہماری طرف توجہ نہیں اب اتنی ہمت تو کس کی تھی کہ حضرت شیخ سے اپنے وسوسہ کی اطلاع کرتا بس دل ہی دل میں افسوس کر کے رہ گئے مگر ـ بندگان خاص علام الغیوب درمیان شان جوا سیس القلوب کشف سے شیخ کو بھی ان طالبین کے اس وسوسہ پر اطلاع ہو گئی اور انہوں نے ان طالبین کے اس شبہ کا جواب حکیمانہ طریقہ سے دینا چاہا چناچہ انہوں نے اپنے مرید کو حکم دیا کہ جنگل جا کر کافی تعداد میں گیلی لکڑیاں جمع کر کے حاضر کر دیں حضرت شیخ نے حکم دیا کہ ان لکڑیوں کو جلاؤ خدام نے ان لکڑیوں میں آگ سلگانا شروع کی چونکہ وہ لکڑیاں کافی گیلی تھیں اس لئے اول اول تو ان میں آگ کا اثر ہی نہ ہوا جب ایک عرصہ گذر گیا اور نہایت کوشش اور محنت کی گئی تب جا کر ان لکڑیوں میں کچھ آگ لگی ـ اس کے بعد شیخ نے حکم دیا کہ اچھا اب سوکھی لکڑیاں لاؤ چناچہ خدام سوکھی لکڑیاں لائے شیخ نے حکم دیا کہ اچھا اب ان کو جلاؤ چناچہ ان لکڑیوں میں بھی آگ سلگائی گئی سو وہاں کیا دیر تھی بس ایک دیا سلائی دکھانا تھی کہ ساری لکڑیوں میں آگ پڑ گئی اور ذرا سی دیر میں وہ سب لکڑیاں جل بھن کر راکھ ہو گئیں اب حضرت شیخ نے ان طالبین سے ان کی تعلیم و تفہیم کی غرض سے دریافت کیا کہ بھائی کیا بات ہے پہلی لکڑیوں میں تو تم نے اتنی کوشش کی مگر آگ نہ لگی اور یہ بعد کی لکڑیاں ذرا سی دیر میں جل بھن کر ختم ہو گئیں ـ خدم نے عرض کیا کہ حضرت پہلی لکڑیاں چونکہ گیلی تھی اس لئے نہ جلیں اور یہ بعد کی لکڑیاں چونکہ سوکھی تھیں اس لئے ان میں فورا ہی آگ لگ گئی شیخ نے فرمایا کہ درست ہے اور اب ہم تم کو اصل حقیقت سے آگاہ کرتے ہیں کہ یہ جو ہم نے گیلی اور سوکھی لکڑیاں جمع کرا کر ان کو جلانے کا حکم دیا تو اس سے ہمارا مقصود تمہارے ایک شبہ کا جواب دینا ہے وہ یہ کہ ہم کو معلوم ہوا ہے کہ فلاں شخص نے جو یہاں آ کر ہمارے خدمت میں قیام کیا اور تھوڑے ہی دنوں بعد اس پر حق تعالی نے فضل فرمایا اور وہ کامیاب ہو گیا تو تم کو اس شخص کی اس حالت پر تعجب ہوا اور اس واقعہ سے ہمارے متعلق تم کو یہ شبہ ہوا کہ ہم کو تمہاری طرف پوری توجہ نہیں سو یاد رکھو کہ یہ خیال تمہارا بالکل غلط ہے بلکہ ہم کو جیسی توجہ اس شخص کی طرف تھی ویسی ہی