ملفوظات حکیم الامت جلد 9 - یونیکوڈ |
|
آفتیں اس کی ہیں طلب صادق نہیں اگر بجائے ناز کے نیاز لے کر آویں تو سب کچھ ہے ورنہ اس کے عکس میں محروم جائے گا ایسے متکبروں کے تکبر توڑنے کو اور ناز مٹا دینے کو جی چاہتا ہے ـ ( 52 ) اپنی فکر مقدم ہے ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ دوسروں کی فکر میں آدمی کیوں پڑے پہلے اپنی فکر مقدم ہے اپنی ہی کیا خبر ہے کہ کیا انجام ہو حق تعالی ایمان پر خاتمہ فرما دیں یہ بڑی دولت ہے بطور ظرافت کے فرمایا کہ لیکن خاتمہ بالخیر میں خیر سے پہلے بل ہے ـ آج کل اس کی ضرورت ہے کہ ایک بل یعنی گوشہ میں بیٹھا ہوا اللہ اللہ کئے جائے اس ہی اس ہی میں عافیت ہے بڑا ہی پر فتن زمانہ ہے اس وقت درجات و مقامات تو کیا حاصل ہوتے ایمان کے لالے پڑ رہے ہیں ہر وقت متوجہ الی الحق رہنا چاہئے توبہ استغفار کرتا رہے اور سلامتی ایمان کی دعاء کرتا رہے ہزاروں لاکھوں روپ میں دجال ایمان اور دین پر ڈاکہ مارتے پھرتے ہیں ـ ایک فتنہ فرد نہیں ہوتا ک دوسرا آکھڑا ہوتا ہے حق تعالی ہی محافظ اور حافظ ہیں وہی اپنی رحمت سے دستگیری فرمائیں گے ـ ( 53 ) اہل اللہ کی صحبت فرض عین ہے ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ آپ تو مناسب اور غیر مناسب ہی کو لئے پھرتے ہیں ـ میں تو اس زمانہ میں اہل اللہ کی صحبت کی فرض عین کہتا ہوں اور فتوی دیتا ہوں کہ اس زمانہ میں اہل اللہ اور خاصان حق کی صحبت اور ان سے تعلق رکھنا فرض عین ہے جیسے نماز ـ روزہ وغیرہ فرض عین ہیں اس لئے کہ ایمان کی سلامتی کا جو ذریعہ ہوگا اس کے فرض عین ہونے میں کسی کو کیا شبہ ہو سکتا ہے اور یہ تجربہ سے معلوم ہوا کہ آج کل ایمان کی سلامتی کا ذریعہ صرف اہل اللہ کی صحبت ہے اس تعلق کے بعد بفضلہ تعالی کوئی جادو اثر نہیں کرتا ـ 26 شعبان المعظم 1351 ھ مجلس خاص بوقت صبح یوم یک شنبہ ( 54 ) مطالعہ تربیت السالک کے ساتھ کسی بزرگ سے اصلاحی تعلق کی ضرورت