ملفوظات حکیم الامت جلد 9 - یونیکوڈ |
|
دین ہوتا ہے بزرگوں کی نظر سے پیدا (131 ) طریق باطن میں انقیاد بڑی چیز ہے ایک صاحب سے سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ اس کا تو مشاہدہ ہے کہ جو شخص متکبر ہوتا ہے اس کے دماغ میں خلل ضرور ہوتا ہے ـ فرمایا اس طریق باطن میں بڑی چیز انقیاد ہے اپنے مربی کا غالبا طبقات کبری میں تو یہاں تک لکھا ہے کہ اگر کوئی شیخ اپنے کسی طالب کے اندر کوئی باطنی مرض مثلا کبر و عجب وغیرہ کی تشخیص کرے اور واقعہ میں وبال شیخ کی رائے غلط ہو اور طالب کے اندر وہ مرض نہ ہو تب بھی بجائے اس کے شیخ پر اعتراض کرے طالب کو چاہیے کہ شیخ کی اس تشخیص کی صحت کا اقرار کر کہ عرض کرے کہ حضرت جو کچھ اس کا تدارک ہو وہ ارشاد فرمایا جاوے میں اس کو بجا لانے کے لئے حاضر ہوں ـ ( 132 ) ماں کو اپنی اولاد سے بے انتہا محبت ہوتی ہے حضرت والا نے ایک صاحب کا قصہ بیان فرمایا کہ ایک بار وہ مع اپنے متعلقین کے میری ہمراہی میں ریل کا سفر کر رہے تھے ـ جب میرٹھ کے اسٹیشن پر اترے رات کا وقت تھا ـ اترنے کے وقت ان کا ایک کمسن بچہ گم ہو گیا ـ بہت ڈھونڈا مگر کہیں پتہ نہ چلا ـ اس لڑکے کے ماں باپ کو بے حد صدمہ تھا ـ خاص کر ماں کی یہ حالت تھی کہ جب لوگوں نے اس بچہ کو بہت ڈھونڈ لیا اور اس کے ملنے سے مویوس ہو گئے تو سب کی رائے ہوئی کہ اب شہر میں مکان پر چلنا چاہیے وہاں پہنچ کر اطمنان سے تلاش کریں گے تو اس بچہ کی ماں اس پر راضی نہ ہوئی اور اس نے کہا کہ جب تک میرا بچہ نہ مل جائے گا اس وقت تک میں اسٹیشن سے نہ جاؤں گی اس کے بعد یہ واقعہ پیش آیا کہ چھاونی سے ایک ہندستانی افسر بھی اسٹیشن پر مع مستورات اترا تھا یہ بچہ اپنی ماں سمجھ کر ان کے ساتھ ہو لیا تھا یہ سب پیادہ تھے جب گھر پہنچے تو ایک اجنبی بچہ نظر پڑا اس شخص نے فورا اسٹیشن پر آ کر اطلاع کی کہ ابھی میں اسٹیشن سے چھاونی گیا تھا جب مکان پر پہنچا تو وہاں معلوم ہوا کہ یہ بچہ بھی چلا آیا ہے صورت دیکھی تو کوئی شریف زادہ معلوم ہوا اس لئے خیال ہوا کہ اس کو اسٹیشن پر پہنچا دیا جاوے ممکن ہے وہاں اس کی تلاش ہو رہی ہو اس لئے میں اس کو یہاں پنچانے آیا ہوں تانگہ والوں نے اس لڑکے کے والد کو اطلاع کی چنانچہ اس کی والدہ اس بچہ کو