ملفوظات حکیم الامت جلد 9 - یونیکوڈ |
مشقت اٹھائی جائے اس میں زیادہ ثواب ملتا ہے میں نے کہا یہ علی الاطلاق درست نہیں اس میں میں نے ایک تفصیل کی ہے وہ یہ کہ مقصود میں مشقت اٹھانا تو موجب اجر ہے لیکن جو ذریعہ مقصود ہو اس میں جو سہل صورت ہو اسی کو اختیار کرنا افضل ہے چنانچہ حدیث میں ہے کہ حضور سرورے عالم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کسی امر کی دو شقوں میں اختیار دیا جاتا تھا جو شق زیادہ آسان ہوتی تھی آپ اس کو اختیار فرماتے تھے اور فطرت سلیمہ کا بھی یہی مقتضاء ہے ۔ مثلا کسی کو وضو کرنا ہے تو اس کی ایک صورت تو یہ ہے کہ یہیں حوض میں وضو کرے اور دوسری صورت یہ ہے کہ دو کوس چل کر جلال آباد پہنچے اور وہاں سے وضو کر کے آئے ۔ چونکہ وضو خود مقصود نہیں بلکہ اصل مقصود کا یعنی نماز کا ذریعہ ہے اس لئے اس میں زیادہ مشقت اٹھانا مو جب زیادت اجر نہیں بلکہ جو سہل صورت ہے اسی کو اختیار کرنا افضل ہے ۔ بر خلاف اس کے اگر نماز میں طویل قرات کرے مثلا ایک رکعت میں تو سورۃ بقرہ پڑھے اور دوسری میں اولٰ عمران تو اس مشقت کی وجہ سے اس میں زیادہ اجر ہے ۔ بہ نسبت اس نماز کے جس میں چھوٹی چھوٹی سورتیں بھی پڑھی گئی ہوں کیونکہ نماز مقاصد میں سے ہے جلال آباد جاکر وضو کرنے کی مثال سے مولوی صاحب کا شبہ بالکل جاتا رہا اور پوری تسلی ہوگئی اس سے پہلے اس کے ذہن میں یہ بات نہیں آئی تھی حالانکہ وہ بہت ذہین وذکی شخص ہیں ۔ اللہ تعالٰی کا شکر ہے کہ اس نے یہ مثال میرے ذہن میں ڈال دی جس سے اب یہ مسئلہ بالکل صاف ہوگیا اس سلسلہ گفتگو میں آسان کام کو بھی لوگ مشکل کردیتے ہیں حالانکہ مشکل کو آسان کرنا چاہئے یہ بھی فرمایا کہ میرے گھر میں سے نماز کا وقت اس انتظار میں تنگ ہوگیا کہ ہانڈی چولہے پر چڑھی ہوئی تھی وہ جل جاتی میں نے کہا کہ اس کا انتظام بھی کچھ مشکل تھا ۔ ہانڈی چولہے پر سے اتار کر نماز پڑھ لیتیں اور نماز کے بعد پھر چڑھا دیتیں ۔ ( 222 ) قاضی شریح ذہانت کی عجیب حکایت ایک طالب کو جو حاضر مجلس تھے اور حضرت اقدس کی جانب مسلسل تک رہے تھے مجلس سے یہ فرما کر اٹھا دیا کہ تمہیں اتنی بھی تمیز نہیں کہ اس طرح تکنے سے دوسرے کے قلب پربار ہوتا ہے ۔ تم آدمیوں میں بیٹھنے کے قابل نہیں ۔ اٹھو اور جب تک تمیز نہ سیکھ لو ہر گز مجلس میں نے آؤ ۔ استفسار پر یہ تفصیل فرمائی کہ مسلسل تکتے رہنے سے قلب پربار ہوتا ہے ۔ اگر کبھی دیکھ لے کبھی ہٹا لے جیسا کہ فطری طور پر سب کا معمول ہے تو اس کی ممانعت نہیں کیونکہ میں