ملفوظات حکیم الامت جلد 9 - یونیکوڈ |
|
ہوں فقط ۔ تحقیق : ہم جیسوں کے لئے معصیت سے بچنا ہی بڑی دولت ہے ۔ نہ کہ مقامات عالیہ وغالیہ کا قصدا اور اس کے موانع کی تحقیق ۔ آرزومی خواہ ولیک اندازہ خواہ برنتابد کوہ رایک برگ گاہ پھر حضرت اقدس نے فرمایا کہ لیجئے میں نے ان کا حلوہ بھی بچالیا اور یہ ظاہر کردیا کہ یہ جو ان کی حالت ہے وہ بہت ہی پست ہے ۔ گویا ان کی عبدیت کی تعلیم دے دی جو ایک بڑا مقام ہے غرض بفضلہ اس جواب میں سارے پہلوں کی رعایت ہوگئی یہ محض اللہ تعالٰٰی کا فضل ہے اور اتنا آسان سلوک حضرت حاجی صاحب ہی کا ہے بات یہ ہے کہ چونکہ خود ضعیف ہوں اس لئے میں دوسروں کو بھی سہل بات بتاتا ہوں تاکہ اس پر سہولت کے ساتھ عمل ہوسکے اور جس سے حلوے میں فرق آئے نہ جلوہ میں نہ خلوہ میں پھر مزاحا فرمایا کہ بس پیر کرے تو کم ہمت کو کرے لیکن اناڑی کو نہ کرے کسی واقف کو کرے ۔ پھر غالبا اسی سلسلہ میں فرمایا کہ لوگ عقل عقل ہر جگہ لئے پھرتے ہیں حالانکہ اگر عقل کا اتباع کیا جاوے تو وہ ہر جگہ سخت فتوی دے ۔ چنانچہ اللہ تعالٰی کا بھی ارشاد ہے ۔ لو یطیعکم فی کثیر من الامر لعنتم یعنی اگر رسوال للہ صلی اللہ علیہ وسلم تمہاری اکثر باتیں مانتے تو تم سخت مشقت میں پڑ جاتے ۔ آزمودم عقل دور اندیش را بعد ازیں دیوانہ سازم خویش را اور حضرت اقدس کے اس آسان سلوک پر احقر کو اپنا یہ شعر یاد آتا ہے ۔ اتنا کیا ہے آپ نے آسان طریق کو کہہ سکتے ہیں راہ کو منزل بنا دیا (197) حضرات مجتہدین کا اعلٰی مقام اپنی جماعت کے ایک متوفی بزرگ کی سوتیلی صاحبزادی صاحبہ مدظلہا اپنے ایک محرم کے ہمراہ حضرت اقدس کی خدمت میں کسی معاملہ کے لئے دعا کرانے تھانہ بھون تشریف لائیں لیکن ان کے ہمراہ ہی نے ان کو گھر میں اتارنے کی اجازت چاہی اور شاہ صاحب کی بیٹی ہونے کا لیکن ان کے ہمراہی نے ان کو گھر میں اتارنے کی اجازت چاہی اور شاہ صاحب کو بیٹی ہونے کا رشتہ ظاہر کیا حالانکہ وہ شاہ صاحب کی سوتیلی بیٹی حقیقی بیٹی نہ تھیں ۔ حضرت اقدس کو