ملفوظات حکیم الامت جلد 9 - یونیکوڈ |
|
کے بعد اس کو ذکر کی تعلیم کرتے تھے کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ اگر اس کو شروع سے ہی ذکر و شغل کی تعلیم کی گئی تو چونکہ یہ ریاضت اور مجاہدہ کئے ہوئے نہیں ہے اس لئے ذکر سے اس کے اندر کبر و عجب پیدا ہو جائے گا اور بجائے نفع کے اس کو نقصان پہنچے گا ـ یہاں تک کہ بعض بزرگوں نے تو طالبین کو بارہ بارہ سال تک صرف مجاہدات ہی میں مشغول رکھا ہے اور جب ان کو اطمنان ہو گیا ہے کہ اب طالب کے نفس کے اندر کامل توضع اور شکستگی پیدا ہو گئی ہے اس کے بعد اس کو ذکر کی تعلیم کی ہے اب چونکہ یہ شخص پہلے سے ریاضت اور مجاہدہ کئے ہوئے ہوتا تھا اور ان مجاہدات کی وجہ سے اس کے اندر استعداد اور قابلیت پیدا ہو چکی ہوتی تھی تو اس وقت جب ذکر کی تعلیم کی جاتی تھی تو پھر ایسے شخص کے اندر ذکر کا اثر بھی بہت جلد ہوتا تھا اور جن لوگوں کو ان مجاہدات کی خبر نہیں ہوتی صرف ذکر و شغل ہی کی مدت کو دیکھ لیتے ہیں ان لوگوں کو اس شخص کی حالت پر تعجب ہوتا ہے کہ کیا وجہ ہے کہ اس کو تو اتنی جلدی نفع ہو گیا اور ہم لوگ باوجود مدت دراز کی مشغولی کے ابھی تک محروم ہی ہیں چناچہ ایک بزرگ کا قصہ ہے جس کا ماحصل یہ ہے کہ ان کی خدمت میں بہت سے ذاکرین شاغلین رہتے تھے ایک بار ایک شخص کہیں باہر سے ان بزرگ کی خدمت میں حاضر ہوا اور درخواست کی کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے میں اپنے نفس کی اصلاح کرانا چاہتا ہوں لہٰذا مجھ کو بھی اپنے خدام کے زمرہ میں داخل فرما لیا جاوے اور اپنی خدمت میں قیام کی اجازت دی جاوے شیخ نے اس کی درخواست کو منظور کر لیا اور دوسرے طالبین کی طرح اس کو بھی اپنی خدمت میں قیام کی اجازت دیدی چناچہ وہ شخص وہاں رہ کر اپنے نفس کی اصلاح میں مشغول ہو گیا اور جو حالت نئی پیش آتی اس کی شیخ کو اطلاع کرتا اور جو کچھ وہ تعلیم فرماتے اس پر عمل کرتا تھوڑے ہی دن گذرے تھے کہ ایک دن ان بزرگ نے اس شخص کو اپنے پاس بلایا اور فرمایا کہ یہاں قیام سے جو تمہارا مقصود تھا وہ بفضلہ تعالی تم کو حاصل ہو گیا لہٰذا یہاں قیام کی اب تم کو چندان کی ضرورت نہیں اور اس کے بعد اس کو خلعت خلافت سے بھی سرفراز فرما دیا ـ چناچہ وہ شخص حضرت شیخ سے رخصت ہو کر وطن کو واپس ہو گیا اب جو وہ دوسرے طالبین برسوں پہلے سے شیخ کی خدمت میں حاضر تھے اور حضرت شیخ سے اپنی اصلاح کرا رہے تھے ان کو بڑا خیال ہوا کہ کیا بات ہے ہم کو تو اتنے دن کام کرتے ہوئے ہو گئے مگر اس درجہ کا نفع نہ ہوا اور اس شخص کو چند روز میں سب کچھ عطا ہو گیا اور