ملفوظات حکیم الامت جلد 9 - یونیکوڈ |
|
اپنے ہی بارے مین کسی کو کیا اطمینان ہے کہ اس کے لئے کیا ہونے والا ہے ۔ ہاں مفسدہ پر واز جماعت کی کمزوری کی دعا عام کی جاوے کسی خاص شخص کی مصیبت پر بجائے خوشی کے اس کی اصلاح کی دعا کی جاوے پھر فرمایا کہ مفسدہ کی حرکتوں پر غصہ آتا ہے لیکن جب اس کی حرکتوں کی وجہ سے اس پر کوئی مصیبت آتی ہے تو دل فورا ،، پگھل جاتا ہے ۔ مشرقی کی حرکتوں پر سخت غصہ تھا لیکن جب اس کو قید ہوگئی تو رحم آیا کہ کیوں ایسی حرکتیں کیں جو قید ہوا ۔ ( 187 ) حضرت حکیم الامت کا سبب استغناء یہاں ایک شیعی تھانہ دار تھے ان کا ایک لڑکا تھا وہ درویشوں کا بہت معتقد تھا وہ کہتا تھا کہ میں ایک مرتبہ دہلی کے چاندنی چوک میں جارہا تھا کہ ایک مجذوب نظر پڑے جو برہنہ سراور برہنہ پا تھے میں نے ان کو دیکھتے ہی دل میں یہ ارادہ کیا کہ بازار سے خرید کر ان کو جوتا اور ٹوپی پہناؤں گا یہ خیال دل میں آنا تھا کہ ان مجذوب نے بہت ڈانٹ کریہ شعر پڑھا ۔ بابرہنہ نعستم وارم کلاہ چار ترک ترک دنیا ترک عقبٰی ترک مولٰی ترک ترک اس شعر کی تاویل اہل طریق جانتے ہیں پھر اس شیعی لڑکے نے تھانہ بھون کے لئے دعا کرائی کہتا تھا خدا جانے سچ یا جھوٹ کہ اس مجذوب نے کہا کہ تھانہ بھون کے لئے دعا کراتا ہے ارے وہ قصبہ تو اس قابل ہے کہ غرق کردیا جائے مگر دو شخصوں کی وجہ سے بچا ہو اہے ۔ ایک مردہ کی وجہ سے اور ایک زندہ کی وجہ سے مردہ تو شاہ ولایت صاحب کو بتلایا کہ وہ قبر میں مچل رہا ہے غرق نہیں ہونے دیتا زندوں میں میرا نام لیا مگر ان کشفوں سے کیا جی خوش ہو کشف کوئی حجت شرعی نہیں بڑی چیز تو شریعت ہے ۔ اور کسی چیز کا اعتبار نہیں ۔ ( 188 ) بعض تواضع بھی کبر ہے غالبا کسی کے روہدیہ کا ذکر تھا فرمایا کہ جب کسی کا ہدیہ ضرورت بھی واپس کرتا ہوں تو مارے ڈرکے کانپتا ہوں کہ کہیں اعتراض از نعمت نہ ہو اور ادھر کی طرف سے عطایا بالکل ہی بند نہ ہو جاویں ۔ بہت چاہتا ہوں کہ کسی کی دل شکنی نہ کروں لیکن کیا کروں غلو بہت ہوگیا ہے ذرا ڈھیلا پن کیا جائے تو جہل پکا ہوجاتا ہے اگر جہل ہوگا تو خود ذمہ دار ہوں گے میں تو سبب نہ بنوں گا ۔ ایک صاحب نے میرا مطبوعہ اعلان دیکھ کر جس میں یہ لکھا ہے کہ بوجہ ضعف میں