ملفوظات حکیم الامت جلد 9 - یونیکوڈ |
فرمایا کہ ایک صاحب کا خط آیا ہے لکھا ہے کہ بجلی کی روشنی میں ذکر کرتا ہوں اس لئے کہ اندھیرے میں ذکر کرتے ہوئے طبیعت گھبراتی ہے ( مطلب یہ کہ یہ نقص ہے ) میں نے لکھ دیا کہ کیا حرج ہے روشنی تو اچھی چیز ہے اگر تجلی نہیں تو بجلی ہی سہی ـ ( 64 ) ذکر میں توجہ کی ضرورت ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ یہ بات نہیں جو آپ سمجھے کہ ذکر خالی جاتا ہے مگر ہر چیز کے شرائط ہوتے ہیں لوگ توجہ سے ذکر نہیں کرتے جو ذکر کی برکت کی شرط ہے اور توجہ عام ہے چاہے مذکر کا تصور کرے یا ذکر کا تصور کرے یا ذاکر یعنی قلب کا ـ 27 شعبان المعظم 1351 ھ مجلس خاص بوقت صبح یوم دو شنبہ ( 65 ) اھل حق کی بشارت ایک صاحب نے عرض کیا کہ حضرت آج کل فرق باطلہ کی جگہ ترقی ہے ـ فرمایا کہ جی ہاں سب ہی کو ترقی ہو رہی ہے اور اہل حق بیچارے دبتے چلے جاتے ہیں قلیل بھی ہوتے جاتے ہیں اور ذلیل بھی ہوتے ہوتے ہیں قلیل مستضعفون فی الارض کے مصداق ہو رہے ہیں کوئی یار مددگار نہیں سوائے خدا کی ذات کے ـ لیکن ہوتا کیا ہے اگر فرعون نے خدائی کا دعوی کیا اور بنی اسرائیل کی قوم کو ذلیل و خوار سمجھا فرعون اور اس قوم قبطی کا جو حشر ہوا ساری دنیا کو معلوم ہے ذلیل سمجھیں ـ انشاء اللہ تعالی ایک دن یہی جلیل ہوں گے اور ان کی امداد حق تعالی فرماتے ہیں وللہ العزۃ ولرسولہ وللمؤمنین ولکن المنفقین لا یعلمون ( 66 ) اپنی فکر اصلاح کی ضرورت ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ جب تک خود آدمی اپنی اصلاح نہ چاہے اصلاح نہیں ہو سکتی ـ 27 شعبان المعظم 1351 ھ مجلس بعد نماز ظہر یوم دو شنبہ ( 67 ) حضرت حکیم الامت کے سفر سند فرمانے کی اصل