ملفوظات حکیم الامت جلد 9 - یونیکوڈ |
انہوں نے مولانا کا قول بیان کیا تھا ان سے یہ شکایت کی اور کہا کہ دیکھو جی میں نے جو کہا تھا وہ تو ایک راز تھا اس کو ظاہر کردیا گیا اب میں کیا جواب دوں ان صاحب نے مجھ سے ذکر کیا تو میں نے کہا کہ تم ان سے کہہ دینا کہ وہی جواب دیں جو تم نے کہنا تھا چنانچہ انہوں نے ان سے یہی کہہ دیا کہنے لگے کہ اس جواب سے تحریک کمزور ہوتی ہے میں نے کہا کہ سبحان اللہ تحریک کی کمزوری تو گوارا نہیں اور حق کا خفاء گوارا ہے ۔ پھر کچھ دن بعد ان مولوی صاحب نے اپنی اصلاح اور استفادہ کے لئے مجھ سے رجوع کیا میں نے ایک اور شیخ سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا جو ان تحریکات میں شامل ہیں لیکن انہوں نے کہا کہ ان سے تو میرا دوستانہ ہے ان سے زیادہ نفع نہ ہوگا ۔ حالانکہ اس طریق میں تو جتنا زیادہ دوستانہ ہوگا اتنا ہی زیادہ نفع ہوگا پھر وہ یا تو مجھ سے یہ وعدہ لیئے گئے کہ میں اپنے حالات لکھا کروں گا آپ جواب دے دیا کیجئے گا یا پھر اس روز سے ایک خط بھی نہیں بھیجا ۔ وہ تو دل میں بسی ہوئی بس ایک چیز ہے سلطنت ۔ (216) صحیح معیار ہر امر میں وحی ہوتا ہے چندہ کے ذکر کے سلسلہ میں فرمایا کہ اگر کسی قسم کا دباؤ ہو تو اس چندہ کو حلال بھی نہیں سمجھتا کیونکہ حدیث شریف میں یہ حکم صاف موجود ہے کہ لایحل مال امرء مسلم الابطیب نفس منہ دیکھئے حضور لایحل فرما رہے ہیں پھر ایسا چندہ کیس حلال ہوسکتا ہے ۔ پھر استفسار فرمایا کہ حلال ہونے کی شرط یہ ہے کہ دنیا ناگوار نہ ہوچاہے ریا ہی ہو کیونکہ ریا کی صورت میں طیب خاطر تو ہوتی ہے جس سے وہ رقم حلال ہوجاتی ہے لیکن ریا کی وجہ سے عمل مقبول نہیں ہوتا ۔ عرض کیا گیا کہ اگر باوجود ناگواری کے کسی کے جبر سے نیک کام سمجھ کر کسی امر خیر میں کوئی چندہ دے تو اس کا کیا حکم ہوگا ۔ فرمایا کہ دینے والے کو ثواب ملے گا لیکن اگر لینے والے کو یہ علم ہوجائے کہ یہ رقم میرے جبر سے دی جارہی ہوتو اس کو اسکا رقم کا لینا بھی جائز نہ ہوگا عرض کیاگیا ک اگر یہ صورت ہوتو اس کا کیا حکم ہوگا کہ دنیا ناگوار تو ہو لیکن اس خیال سے دے دیا کہ نیک نامی ہوگی ۔ فرمایا کہ اس صورت میں ریا اور جبر دونوں جمع ہیں اس لئے اس رقم کا لینا بھی جائز نہ ہوگا بوجہ جبر کے ریا کے ۔ عرض کیا گیا کہ چندہ وغیرہ مروۃ باوجود ناگواری کے جیسا جبر کرنے والے کو لینا جائز نہیں کیا دینا بھی ناجائز ہے ۔ فرمایا کہ جی ہاں ناجائز ہے کیونکہ جب لینے والے کو یہ رقم لینا جائز نہیں تو اس کا دینا بھی ناجائز ہوگا کیونکہ