ملفوظات حکیم الامت جلد 9 - یونیکوڈ |
|
ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ شیخ سے بے تکلفی کا درجہ مطلوب اور مفید ہے جو درجہ بے حجابی تک ہو مطلب یہ کہ حجاب نہ رہے ـ نہ کہ ایسی بے تکلفی کہ گستاخی اور بے ادبی تک نوبت پہنچ جائے ہر چیز کے حدود اور آداب ہیں اور یہ سب باتیں چند روز صحبت میں رہنے سے حاصل ہوتی ہیں ـ 23 شعبان المعظم سنہ 1351 ھ مجلس بعد نماز ظہر یوم پنجشنبہ (19) بد نگاہی کے مرض کا اعلاج فرمایا ایک صاحب کا خط آیا لکھا ہے کہ مجھ میں بد نگاہی کا مرض ہے اس کا اعلاج فرمائیں ـ میں نے لکھا ہے کہ اس سے بچنا اختیاری ہے یا غیر اختیاری اب اگر لکھیں گے کہ اختیاری ہے تو لکھوں گا کہ بچو اور اگر لکھیں گے غیر اختیاری ہے تو میں لکھوں گا پھر گناہ ہی نہیں فکر کیوں کرتے ہے ـ کچھ جواب نہ بن پڑے گا ـ اور واقع میں چونکہ اختیاری ہے تو بجز اس کے کچھ علاج نہیں کہ ہمت سے کام لے ـ ( 20 ) ایک حکیمانہ سوال فرمایا کہ ایک صاحب کا خط آیا ہے اپنے ایک دوست کے متعلق لکھا ہے کہ باوجودیکہ ان کو زنا سے نفرت ہے اور ہر ممکن ذریعہ سے بچنے کا طریق اختیار کر چکے مگر اس وقت تک نہیں رک سکے اب ان کو اس کی فکر ہے پہلی بیعت باقی رہی یا تجدید بیعت کی ضرورت ہے ـ اب اگر لکھتا ہوں کہ بیعت باقی ہے تو جرات بڑھتی ہے اگر لکھتا ہوں کہ باقی نہیں رہی تو غلط ہے ـ میں نے لکھا کہ بیعت کی حقیقت کیا ہے اس پوچھنے سے معلوم ہو جائے گا کہ بیعت کی حقیقت کیا سمجھے ہوئے ہیں اس سے ان کو یہ سمجھ لینا آسان ہو گا کہ وہ حقیقت باقی رہی یا نہیں ـ میری تصریح کی ضرورت نہ ہو گی ـ 24 شعبان المعظم سنہ 1351 ھ مجلس بعد نماز جمعہ ( 21 ) نماز میں آنکھیں بند کرنا خلاف سنت امر ہے ایک مولوی صاحب نے عرض کیا کہ حضرت اگر نماز میں ذات بحث کا تصور ہو اور معافی