ملفوظات حکیم الامت جلد 9 - یونیکوڈ |
|
ہے اور وہاں نکلتا ہے اندر یہاں سے وہاں پہنچ جاتا ہے یہ سن کر فرمایا کہ بھائی اس تماشہ کو تو ہم بھی دیکھیں گے اب لوگوں کو تعجبکہ کیا شیخ بھی اس تماشہ کو دیکھیں گے مگر کون بول سکتا تھا ۔ حضرت نے فرمایا کہ مجھے وہاں لے چلو جہاں اس کا مرکزہے چنانچہ لوگوں کو تعجب کہ کیا شیخ بھی اس تماشہ کو دیکھیں گے مگر کون بول سکتا تھا ۔ حضرت نے فرمایا کہ مجھے وہاں لے چلو جہاں اس کا مرکز ہے ۔ چنانچہ لوگوں نے حضرت کو لے جاکر اس کے مرکز کے پاس کھڑا کردیا جہاں سے وہ غوطہ لگاتا تھا ۔ جب وقت آیا تو اس نے حسب معمول غوطہ لگایا ۔ غوطہ لگاتے ہی زمین پھٹ گئی اور وہ ہوگیا ۔ آپ نے جھٹ اپنا قدم مبارک اس موقع مبارک اس موقع پر رکھ دیا اب جوگی صاحب نہیں نکلتے ۔ وہ وہیں زمین کے اندر رہ گیا اور مرگیا ۔ وہ تو ختم ہوگیا اور آپ آپنا یہ کام کرکے چلے آئے ۔ پہلے ایسے ایسے خوارق بزرگوں سے ظاہر ہوتے تھے ۔ خود ان کے ذکر وشغل کے حالات عجیب وغریب لکھے ہیں ۔ حضرت شیخ نے آپ کو سلطان الاذکار کا شغل تعلیم فرمایا تھا ۔ اس کے اندر رعد ۔ برق ۔ بارش وغیرہ کثرت سے کیفیات نمودار ہوتی تھیں جنہیں وہ شیخ کی خدمت میں لکھتے تھے اور شیخ ان کی تحقیق فرماتے تھے ۔ بعض مصنفین نے ان حالات کو ضبط بھی کردیا ہے ایک صاحب نے استفسار کیا کہ اس جوگی کو اس طرح تصرف سے ہلاک کردیا تو قتل کا گناہ تو نہ ہو اہوگا ۔ فرمایا ہے کہ اول تو اس کا معاہدہ ہونا ثابت نہیں پھر ایسے گمراہ کرنے والے کو تعزیر امام بھی قتل کرسکتا ہے ۔ ( 205 ) رسومات نے حقائق کو مستور کر رکھا ہے حضرت اقدس مد ظلہم العالی بعد صحت بھی مضمحل لیٹے ہوئے کچھ کچھ کراہ رہے تھے ۔ مزاج پرسی پر ارشاد فرمایا کہ ضعف اور صحت جمع ہوسکتے ہیں کراہنے کی وجہ دریافت کرنے پر فرمایا کہ ایک کراہنا تو تکلیف کا ہوتا ہے اور ایک کراہنا تکلیف کے بعد جو سکون ہوتا ہے اس سے ناشی ہوتا ہے ۔ اس پر عرض کیا گیا کہ سبحان اللہ حضرت نے کیسی لطیف حقیقت مختلف حالتوں کی فرمائی ۔ ان حالتوں کو محسوس تو ہر شخص کرتا ہے لیکن لفظوں میں تعبیر کردینے کی قوت عطا فرمائی ہے ۔ پھر فرمایا وہ جو ایک تکدر تھا وہ الحمد للہ اب نہیں ہے ۔ اجابت ایک کھانے سے قبل اور ایک بعد ہوگئی اس سے بھی تکدر کی کیفیت جاتی رہی تکدر کا سبب قبض بھی ہوتا ہے ایک بار اسی دوران میں قبض کی شکایت فرماکر مزاحا فرمایا سالیکن کوتو قبض باطنی ہوتا