ملفوظات حکیم الامت جلد 9 - یونیکوڈ |
عشق مولی کے کم از لیلٰی بود گوئے گشتن بہراد اولے بود اگر یہ کہا جائے کہ یہ تو بہت دشوار راستہ بتا دیا کیونکہ محبت تو اختیاری نہیں تومیں کہوں گا کہ واقعی یہ صل میں تو بہت دشوار راستہ ہے لیکن میں اس کے قطع کرنے کی ایک آسان ترکیب بھی بتا دیتا ہوں جس سے انشاء اللہ تعالٰی یہ دشوار راستہ بہت سہل ہوجائے گا وہ ترکیب یہ ہے کہ اہل محبت سے تعلق پیدا کرلیجئے اور ان کے پاس آمد ور فت رکھئے ان کی صحبت کا اثر یہ ہوگا کہ ان شاء اللہ تعالٰی محبت کی تپ دق آپ کو اڑ کرلگے گی ۔ وعظ میں بہت مجمع تھا لیکن سب کی گردنیں جھکی ہوئی تھیں ۔ گویا سب میرے اس دعوئے تسلیم کئے ہوئے تھے ایک بار مراد آباد کے ایک جلسہ میں یہی مضمون باختلاف عنوان بیان کیا گیا اس سے بھی یہی اثر ہوا چانچہ اخبار المشیر کے ایڈیڑ نے مجھ سے کہا کہ میں نے اس تدبیر میں بھی کوئی شبہ ہے انہوں نے کہا کہ صاحب شبہ تو جب ہو جب اس کا تجربہ کیا جائے اور پھر ناکامیابی ہو ابھی تجربہ تو ہوا نہیں مگر دل گواہی دیتا ہے کہ صحیح ہے یہ سب کچھ کہا مگر تو فیق کسے ہو ۔ خیر مجھے تو اسی کی خوشی ہے کہ یہ تو ان جنٹلمینون کی زبان پر آتا ہے کہ اگر ہمارے سوالوں کا جواب ہو سکتاہے تو بس وہاں بھی ان سے ساتھ اعتدال کا برتاؤ کرتا ہوں کہ ان کی تحقیر کرتا ہوں نہ خوشامد ۔ (227) خوابوں پر قناعت کرنے میں مفسدہ حضرت اقدس ہرا مر میں اپنی طرف نہایت درجہ احتیاط پرتتے ہیں اور کسی قسم کی بے احتیاطی نہیں ہونے دیتے ۔ احتیاط گویا حضرت اقدس کی فطرت میں داخل ہے ۔ غالبا کسی کے غیر محتاط مشورہ دینے پر جس میں اپنے ہاتھوں ایک قسم کی مشقت خریدنا تھی فرمایا کہ جس تکلیف میں کسی قسم کا قریب یا بعید اپنا دخل ہو اس میں کسی طرح چین ہی نہیں آتا اور اگر باوجود احتیاط و اہتمام کے پھر کوئی تکلیف من جانب اللہ ہوجائے تو چونکہ اس میں اپنا کوئی دخل نہیں ہوتا اس لئے اس تکلیف کی سہارہ ہوجاتی ہے پشمیانی نہیں ہوتی نیز اس میں اللہ تعالٰی کی طرف اعانت بھی ہوتی ہے ۔ (228) ہدیہ سے متعلق ایک عجیب واقعہ کسی سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ میرا بھی ایک عجیب حال ہے مجھ اپنے متعلق کوئی احتمال