ملفوظات حکیم الامت جلد 9 - یونیکوڈ |
وجہ سے ان کے قلب پر یہ گرانی ہو گئی ہے جو نہ رضابالقضاء کے خلاف ہے اور نہ مذموم ہے کیونکہ یہ ایک امر طبعی اور غیر اختیاری ہے اور امور غیر اختیاریہ رضابالقضاء کے خلاف ہو نہیں سکتے کیونکہ جو امور رضابالقضاء کے خلاف ہے اور نہ مذموم ہے کیونکہ یہ ایک امر طبعی اور غیر اختیاری ہے اور امور غیر اختیاریہ رضابالقضاء کے خلاف ہو نہیں سکتے کیونکہ جو امور رضابالقضاء کے خلاف ہیں وہ منہی عنہ ہیں اور امر و نہی کا تعلق صرف امور اختیاریہ سے ہوتا ہے نہ کہ غیر اختیاریہ سے ـ ( 96 ) ایصال ثواب اور اس کا طریق فرمایا ایک بار فلاں خان صاحب نے جو شاہ جہانپور کے رہنے والے اور علیگڑھ کالج کے پرنسپل کے میر منشی تھے ـ انہوں نے مجھ سے دریافت کیا کہ صاحب فاتحہ دلانا کیسا ہے اور وہ فاتحہ بہت دلایا کرتے تھے ـ کہنے لگے کہ ہمارے یہاں یہ طریقہ ہے کہ جب کسی کو کچھ ثواب بخشنا ہوتا ہے تو اول کھانا پکواتے ہیں جب کھانا پک چکتا ہے تو اول اس میں سے تھوڑا سا کھانا الگ نکال کر جو شخص فاتحہ دیتا ہے اس شخص کے سامنے رکھ دیا جاتا ہے تب وہ شخص فاتحہ دیتا ہے اس کے بعد اس تمام پکے ہوئے کھانے کو تقسیم کر دیا جاتا ہے تو اس طریقہ سے ہم لوگ فاتحہ دلاتے ہیں تو اس کا کیا حکم ہے ـ اور وہ خان صاحب انگریزی پڑھے ہوئے تھے کوڑ مغز بھی نہ تھے ـ میں نے ان سے کہا کہ بجائے اس کے میں آپ کو اس کا حکم بتلاؤں اس کے متعلق آپ سے چند امور بطور مقدمات کے بیان کرتا ہوں جن کو سن کر آپ خود فیصلہ کر لیں گے کہ ایسی فاتحہ کا کیا حکم ہے میں نے کہا کہ یہ تو ظاہر ہے کہ آپ جو فاتحہ دلاتے ہیں تو اس سے آپ کا مقصود ایصال ثواب ہے ـ کہنے لگے کہ جی ہاں ـ تو میں نے کہا کہ اول تو آپ یہ بتلایئے کہ ایصال ثواب کی حقیقت کیا ہے ـ کہنے لگے کہ ایصال ثواب کی حقیقت یہ ہے کہ ایک نیک کام ہم نے کیا اس کا ثواب جو کچھ ہوا اس کے متعلق حق تعالی سے عرض کر دیا کہ یہ ثواب فلاں شخص کو پہنچا دیا جاوے میں نے کہا کہ ٹھیک ہے اور آپ نے جو ایصال ثواب کی حقیقت بیان کی اس سے یہ بات معلوم ہوئی کہ کسی عمل کا ثواب اس عمل کے کرنے کے بعد پہنچایا جا سکتا ہے اس سے پہلے نہیں پہنچایا جا سکتا کیونکہ ثواب تو عمل کا ہوا ہے اور عمل سے قبل تو ثواب کا وجود ہی نہ تھا تو جب تک خود ہی کو ابھی ثواب نہ ملا تھا تو دوسرے کو کیا پہنچایا جا سکتا ہے کہنے لگے کہ جی ہاں درست ہے ـ میں نے کہا کہ اب یہ بتلائیے کہ یہ جو آپ نے اول کھانا پکایا اس کے بعد اس کو سامنے رکھ کر فاتحہ دی اور ثواب پہنچایا تو کس چیز کا اور کس عمل کا ثواب