ملفوظات حکیم الامت جلد 9 - یونیکوڈ |
|
چراہمی شکنی جان من زسنگدلی دل ضعیف کہ ہست اوبناز کی چوز جاج کمینہ بندہ در تو بودے کاج شروع کے سات شعران خدام کے نزدیک جو ان صاحبزادے کے حسن صورت وسیرت اور حضرت اقدس کی لطافت مزاج اور واقعات متعلقہ علاج سے واقف ہیں حیرت انگریز طور پر ہو بہو منطبق ہیں ۔ چونکہ کئی دن سے احقر حضرت اقدس مد ظلہم العالی کی علامت ہی کے متعلق ملفوظات بغرض نظر اصلاحی خدمت اقدس میں پیش کررہا تھا جس کے ضمن میں حضرت اقدس کی لطافت مزاج اور حسن انتظام نیز اسی سلسلہ میں باوجود انتہائی نقاہت وضعف کے بھی برابر ڈاک اور تصنیف اور ملفوظات وغیرہ افاضات سے طالبین کو مستفیض فرماتے رہنے کے حالات معروض تحریر میں آتے رہے جو بجائے خود افادات کے مستقل اسباق بھی ہیں مگر باوجود اس کے پرسوں احقر کو متنبہ فرمایا کہ ان حالات میں معتدبہ نفع نہیں جو کام کے ملفوظ ہوں وہی لکھے جائیں ان حالات کو حزف کردیا جائے ۔ احقر نے بے ادب عرض کیا کہ جو حالات لکھے جا چکے ہیں ان کو تو باقی رکھا جائے آئندہ صرف ملفوظات پیش کئے جایا کریں گے اور اس قسم کے حالات اس غرض سے لکھے گئے تھے کہ شذ رات السوانح میں شامل کئے جائیں ۔ اس پر فرمایا کہ خیر چونکہ محنت کی جاچکی ہے اس لئے بادل نا خواستہ اس کی تو اجازت دیتا ہوں کہ حالات لکھے جاچکے ہیں ۔ ان کو باقی رکھا جائے ۔ لیکن آئندہ ایسے حالات وواقعات نے لکھے جائیں اھ ۔ پھر اس کے متعلق دیر تک تقریر فرماتے رہے جس کا خلاصہ ذیل کے ملفوظ میں ملاحظہ سے گزرے گا ۔ اب ملفوظات لکھے جایا کریں گے ۔ محض واقعات وحالات کو حسب ہدایت حضرت اقدس نہ لکھا جائے گا ۔ الاحیث مست الضرورت الشدیدۃ الوقتیہ ( 247 ) حضرت حکیم الامت کی طبیعت کا ایک خاصہ بعض ضروری اور نافع مسائل تصوف پر ایک نہایت موثر تقریر فرمانے کے بعد احقر سے فرمایا کہ