ملفوظات حکیم الامت جلد 9 - یونیکوڈ |
قادر ہیں اسی طرح مخلوق کے حدوث سے قبل بھی وہ اپنی صفات کے اظہار پر قادر تھے تو پھر تعطل صفات کا کہاں لازم آیا ۔ (177) بچپن میں فوت شدہ بچوں کا اپنے والدین کو جنت میں لے جانے کے اشکال کا جواب فرمایا ایک صاحب نے مجھ کو لکھا تھا کہ میرے اندر بدنظری کا مرض ہے اور انہوں نے اپنے اس مرض کا علاج دریافت کیا تھا اور حاضری کی اجازت چاہی تھی میں نے ان کو ان کے مرض کا علاج تحریر کردیا تھا اور لکھ دیا تھا کہ جب تک اس مرض سے شفا نہ ہوجائے اس وقت تک یہاں حاضری کی اجازت نہیں اس کے ایک عرصہ کے بعد انہوں نے لکھا کہ چونکہ میں نے جناب کے تجویز فرمودہ معالجہ پر پورا عمل کیا اسلئے اب میرے اندر وہ مرض نہیں رہا لہذا اب مجھ کو حاضری کی اجازت عطا فرمائی جاوے حضرت والا نے تحریر فرمایا کہ خدا کرے ایسا ہی ہو مگر میرا قلب شہادت نہیں دیتا کہ تمہارے اندر سے ابھی وہ مرض چلا گیا ہو اس کے بعد اب ان کا دوسرا خط آیا ہے اس میں لکھا ہے کہ واقعی یہ میرا دعویٰ ہی دعوٰی تھا کہ اور یہ بات میں نے حاضری کی اجازت کے شوق میں عرض کردی تھی ۔ میں نے اب اس خیانت سے ناراضی ظاہر کرنے کے لئے یہ کیا کہ ان کا خط بلا جواب واپس کردیا پھر حاضرین سے حضرت والا نے فرمایا کہ قلب کی شہادت کی وجہ سے اس شخص کی خیانت کا یقین کرلینا توجائز نہیں مگر اس سے احتیاط کا برتاؤ کرنا جائز ہے ۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم ملفوظات حسن العزیز (ضبط کردہ احقر عزیز الحسن عفی عنہ ) ماہ شوال المکرم 1359ھ (178) آزاد طبیعت کا نتیجہ ان ملفوظات کو قلم بند کرنے کے طریق کے متعلق استفسار اور مشورہ کیا تو فرمایا کہ آپ ہی جس طرح چاہیں ضبط کریں میری اب سوچنے سے طبیعت گھبراتی ہے ۔ جب میں نے امامت