ملفوظات حکیم الامت جلد 9 - یونیکوڈ |
|
محبت آپ کی محبت کا سبب ہو جاوے اس میں حضرت عمر نے زین کا فاعل حق تعالی کو قرار دیا اور دعا کی کہ ان چیزوں کو معین بنا دیجئے آخرت کا ـ اسی کو مولانا فرماتے ہیں ـ شہوت دنیا مثال گو سخن است کہ ازو حمام تقوے روشن است شہوت و غضب جو انسان میں پایا جاتا ہے ان ہی کی وجہ سے تو تقوی انسان کے لئے باعث قرب اور سبب درجات بلند ہونے کا بنتا ہے ـ لوگ ان موانع کو اجر کے کم ہونے کا سبب سمجھتے حالانکہ اجر کا سبب انسان کے لئے یہی موانع ہیں کیونکہ ان ہی کی بدولت تو مجاہدہ کا تحقق ہوا جو روح ہے اجر کی ـ اسی طرح ایک غلطی اس کے جانب مقابل میں ہے کہ بعضے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اصلاح کے بعد اجر نہ ہوگا کیونکہ مجاہدہ تو نہ رہا جو روح تھی اجر کی ـ جواب یہ ہے کہ جو مجاہدہ اصلاح کے لئے کیا گیا تھا اس کا اثر حکما آخر تک باقی رہے گا جیسے مشی کے کے قبل قصد و ارادہ جو ہوتا ہے اس کا اثر ختم مشی تک ممتد ہوتا ہے گو ہر قدم پر جدید قصد نہیں ہوگا ـ ( 89 ) جذب بڑی نعمت ہے ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ جذب کوئی معمولی چیز نہیں ـ بڑی دولت ہے بڑی نعمت ہے بدوں جذب کچھ بھی نہیں ہوتا ـ شیطان کے متعلق لکھا ہے کہ یہ محض سالک تھا اس میں جذب نہ تھا اس ہی لئے گمراہ ہوا ـ جذب کی قدر کرنا چاہئے اور جو ذریعہ ہے جذب کے پیدا ہونے کا اس کی بھی قدر اور احترام کرنا چاہیے اور وہ اہل اللہ کی صحبت ہے ان کی صحبت کی برکت سے جذب حق پیدا ہوتا ہے ـ اسی سلسلہ میں ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ اصل وصول جذب ہی سے ہوتا ہے اور ایسا واصل بھر راجع نہیں ہوتا ـ مولانا نے عجیب مثال لکھی ہے کہ جیسے بالغ ہو کر پھر نا بالغ نہیں ہوتا شیطان واصل ہی نہ تھا کیونکہ اس میں جذب نہ تھا اسی وجہ سے گمراہ ہوا ـ ( 90 ) حزب البحر کی اجازت سے زیادہ نافع دعا ہے فرمایا کہ ایک مولوی صاحب کا خط آیا ہے لکھا ہے کہ برکت کے لئے حزب البحر کی اجازت فرما دیجئے میں نے لکھ دیا ہے کہ اس اجازت سے زیادہ نافع دعا و برکت کی درخواست کیوں نہیں کرتے ـ بعضے لوگ لکھتے ہیں کہ حزب البحر کی اجازت دیدو ـ میں پوچھتا ہوں کہ حزب البحر