ملفوظات حکیم الامت جلد 9 - یونیکوڈ |
|
چھوڑ دی خطبہ چھوڑ دیا تربیت باطنی چھوڑ دی اور سب کچھ چھوڑ دیا تو بھلا میں اب ضبط ملفوظات کا مشورہ دینے تو کیا بیٹھوں گا جو آپ کی سمجھ میں آوے کیجئے میری سمجھ میں تو اب کچھ نیہں آتا ۔ مشورہ سے دلچسپی تومجھے کبھی بھی نہیں تھی مگر خیر پہلے کچھ دماغ کام کرتا تھا لیکن اب کچھ کام نہیں کرتا ۔ ہاں بکواس تو لگایا ہی کروں گا آٌپ جیسے چاہیں ضبط کیجئے مجھ سے مشورہ نہ لیجئے ۔ (179) آزاد طبیعت کا نتیجہ ایک صاحب نے اپنی ہمشیرہ کے چھوٹے بچے کے انتقال کا حال بیان کر کے استفسار کیا کہ آٰیا یہ یقینی ہے کہ ایسے بچے اپنے ماں باپ کو جنت میں ضرور لیجائیں گے جیسا کہ حدیث شریف میں آیا ہے فرمایا کہ جی ہاں اگر کوئی اس کا معارض قوی نہ ہوا جیسے گل بنفشہ کا پینا جبھی مفید ہے کہ اس کے معارض کوئی چیز نہ کھائی جاوے مثلا کسی نے گل بنفشہ پیا اور اوپر سے دو تولہ سنکھیا بھی کھالیا تو کیا ایسی صورت میں بھی گل بنفشہ کا پینا کچھ فائدہ مند ہوسکتا ہے ۔ قرآن و حدیث میں جو مختلف اعمال وا حوال کی خاصیتیں مذکور ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ ان میں فی نفسیہ خاصیت ہے باقی اگر کوئی معارض قوی ہوا تو ظاہر ہے کہ اس معارض کا اثر غالب ہو جائے گا غرض ان میں اثر ضرور ہے بشرطیکہ کوئی معارض قوی نہ ہو یہ حضرت مولانا یعقوب صاحب رحمتہ اللہ علیہ کے تحقیق ہے جو میں نے کہیں منقول نہیں دیکھی سبحان اللہ قرآن حدیث پڑھے تو ایسے سے پڑھے ۔ دیکھئے اس تحقیق سے ہزاروں بلکہ لاکھوں نصوص جن میں مخلتلف اعمال واحوال کے فضائل مذکور ہیں حل ہوگئیں ۔ مثلا بروے حدیث مساکین اغنیاء سے پانچ سو برس پہلے جنت میں جائیں گے تو اس پر یہ اشکال ہوتا ہے کہ کیا حضرت سلیمان علیہ السلام جو نبوت کے ساتھ ایک زبردست بادشاہ تھے وہ بھی ایک مزدو کے بعد جنت میں جائیں گے مولانا کی تحقیق کے بعد کوئی اشکال نہیں رہتا چونکہ یہاں ایک معارض قوی دوسری جانب موجود ہے یعنی نبوت اس لئے یہ اثر مرتب نہ ہوگا غرض اعمال واحوال خاصہ کے آثار وخواص جب ہی مرتب ہونگے جب ان کے مقابلہ میں کوئی معارض قوی ادھر یا ادھر نہ ہو ۔ (180) نیچریت کا منشاء غلو فی الدین ہے بعض لوگ مصافحہ میں ہاتھ پکڑے رہتے ہیں چھوڑتے نہیں اس سے حضرت اقدس کو