ملفوظات حکیم الامت جلد 9 - یونیکوڈ |
|
بسم اللہ الرحمن الرحیم ( 1 ) حضرت حکم الامت کی احکام کی دقیق رعائتیں فرمایا کہ آج ایک صاحب نے مد ختم میں دعاء کے لئے کچھ رقم بھیجی ہے اور کوپن پر پتہ صاف نہیں لکھا ـ میں نے اس کو واپس کر دیا ـ اس لئے کہ یہاں پر جو رقم آتی ہے اس میں صاحب رقم کا پورا پتہ اس لئے لکھا جاتا ہے کہ ممکن ہے کہ درمیان میں صاحب رقم کی رائے بدل جائے یا جس مقصد کے لئے رقم بھیجی تھی وہ مقصد پورا ہو جائے اس وجہ سے پورا پتہ لکھ لیا جاتا ہے تاکہ اس پتہ پر بقیہ رقم واپس کر دی جاوے اور یہ بھی ممکن ہے کہ صاحب رقم کا انتقال ہو جائے تو اب یہ رقم اس کی ملک سے خارج ہو کر ورثہ کی ملک ہو جائے گی یہاں پر اطلاع ہونے کے ساتھ ہی وہ بقیہ واپس کر دی جاتی ہے کیا یہ وہم کی باتیں ہیں جس میں حرام حلال جائز نا جائز کا سوال ہے ایک پیر جی یہاں پر بطور مہمان آئے تھے ان کو احکام سے تو کوئی غرض ہوتی نہیں ان کے سامنے کسی رقم کے معاملہ کا ذکر ہوا اس لئے کہ صاحب رقم کا انتقال ہو گیا تھا ـ کہنے لگے کہ واپس کرنے کی ضرورت کیا ہے رقم کو رکھا جائے اور مردے کے واسطے دعاء مغفرت کرادی جایا کرے میں نے کہا کہ جی ہاں حلوائی کی دکان پر نانا جی کی فاتحہ ملک کسی کی دعاء کسی کے واسطے احکام کو یہ لوگ سمجھتے ہیں اس وجہ سے کہ احکام کی قید سے جو جی میں آئے وہ نہیں کر سکتے ـ اور یہاں پر بحمد اللہ تعالی اپنے بزرگوں کی برکت سے احکام کے خلاف ایک انچ بھی کوئی کام نہیں ہوتا یہ ایک بہت بڑا فضل ہے اور بڑی زبردست نعمت اور دولت ہے کہ ہر چیز اپنی حد پر ہے ـ ( 2 ) اضطراب میں حکم خداوندی ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں جنہوں نے اضطراب کی شکایت کی تھی فرمایا کہ ضرورت ہی کون ہے سکون کی اگر سکون رہی عمر بھی نصیب نہ ہو تو ضرر کیا ہوا اس لئے کہ اضطراب بھی خدا کی ایک بہت بڑی نعمت ہے اس میں بھی حکمتیں ہیں ( 3 ) طرفین کی راحت کا طریق ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ اس ہی لئے آنے والوں کے متعلق میری رائے ہے کہ