ملفوظات حکیم الامت جلد 9 - یونیکوڈ |
|
ان کو اس کا اتنا افسوس کیوں ہے جیسے کسی نے جائداد چھین لی ہو حالانک بڑے ہونے میں بڑے خطرے ہیں ۔ ارے خدا کا شکر ہے کہ خطرہ سے بچالیا لوگوں کو بڑے ہونے کا بڑا شوق ہے حالانکہ بڑا ہونے میں بڑی ذمہ داریاں ہیں ۔ معزول ہونے سے تو خوس ہونا چاہیے کہ اچھا ہوا ، ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوئے ۔ اس معذرت نامہ میں اس پر بھی زور دیا ہے حاسدین اور مخالفیں بدنام کریں گے میںنے لکھ دیا ہے کہ قطع اجازت کے جو عنوان اختیار کیا ہے اس میں کوئ گنجائش ہی نہیں بدنام کرنے لگے ۔ اور اگر یہ قطع اجازت نہ ہوتا تب دوسری طرح بد نام کرتے کہ ایسی حالت میں بھی اجازت دے رکھی ۔ انہوں نے یہ عذر بھی لکھا کہ سارا کام بھائی نے میرے ہی اوپر چھوڑ دیا ہے اس لئے دوسر خدمت کی فرصت نہیں ہے میں نے لکھا کہ میں نے کوئی جرم تو آپ قائم نہیں کیا جو اس کا یہ عذر ہوسکے بلکہ ہر حالت کا ایک خاصہ ہوتا ہے اس حالت کا خاصہ یہ ہے کہ اس ہوتے ہوئے خدمت خاصہ اس کے سپرد نہ کی جاوے دیکھئے حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جو سعد ابی وقاص کی معزول کیا تھا انہوں نے کون سا جرم کیا تھا مگر مصلحت امت کی یہی تھی کہ ان کو معزول کردیا جائے اسی طرح میں نے جو معزول کیا تو مصلحت امت کی یہی تھی اور کسی کا کیا بگڑ گیا غرض میں نے خوب مسکت جواب دیئے مگر نرم ۔ حضرت لقمان علیہ السلامکی حکایت بعض کتابوں مٰیں لکھی ہے کہ ان سے پوچھا گیا تھا کہ نبوت لو گے یا حکمت تو آپ نے عرض کیا کہ یااللہ نبوت کا بوجھ تو مجھ سے نہیں اٹھ سکتا مجھ تو آپ حکمت ہی عطا فرما دیجئے سو انہوں نے حکمت لی اور نبوت نہیں لی ۔ اور آج کے لوگ تو خدائی لینے کو بھی تیار ہوجائیں گے ۔ اھ ۔ پھر فرمایا کہ ایسی تجویزوں میں یہ مصلحت تو ہے کہ سب مجازی ترساں لرزاں تو رہیں گے کہ ارے نہیں معلوم کس وقت رائے بدل جائے اھ ۔ پھر فرمایا بھلا یوں زبر دستی بھی اور زور ڈال کر بھی کوئی شخص کچھ لیا کرتا ہے ۔ پھر اور بزرگ بھی تو موجود ہیں ان سے جاکر حاصل کرلو ۔ میں تو بعضوں کو محض اس توقع پر اجازت دے دیتا ہوں کہ جیسے بعضوں کو اس امید پر سند دی جاتی ہے کہ وہ سندے کے شرم سے اپنی استعداد بڑھالیں گے مگر یہاں اور بے فکری ہوگئی ۔ (242) بزرگوں کے کپڑے کم پھٹتے ہیں ملفوظ سابق کو حضرت اقدس مدظلہم العالی نے لیٹے لیٹے نہایت ضعف کے عالم میں