ملفوظات حکیم الامت جلد 9 - یونیکوڈ |
|
لیا ۔ اب وہ اپنے ناز وانداز عشورہ کرشمہ دکھانے لگا لیکن نواب صاحب کو کوئی التفات نہیں ہوا خواہ عفیف ہونے کے سبب یا انہیں اس فعل سے طبعی نفرت ہو کیونکہ بعضوں کو اس فعل ہی سے نفرت ہوتی ہے اس میں مذاق مختلف ہیں ۔ جب وہ اترنے لگا تو کیا کہتا ہے کہ کیا آپ نامرد ہیں جومیری باتوں سے مطلق متاثر نہ ہوئے ۔ تو مامزدی کی بدنامی اچھی ہے فسق وفجور کی بدنامی سے ۔ اب کیا وہ جوش میں آکر اس سے بدفعلی کرنے لگتے کہ چھا لے میں تجھے دکھادوں کہ میں نامرد نہیں ہوں اور تجھے بھی خبر ہوجائے کہ میں مرد ہوں ۔ پس جیسے نامردی کی بد نامی اچھی ہے فسق وفجور کی بدنامی سے اسی طرح میں کہتا ہوں کہ کبر کی بدنامی اچھی ہے طمع کی بد نامی سے ۔ کیا اس بدنامی سے ڈر کر میں طمع میں مبتلا ہو جاؤں ۔ اور جڑ کی بات تو یہ ہے کہ نہ میں متکبر ہوں نہ متواضع ۔ نہ میں اپنے آپ کو اتنا بڑا سمھتا ہوں کہ جو کمالات مجھ میں نہیں ہیں انہیں بھی اپنے اندر سمجھوں جیسے بزرگی اور استغنعاء اور نہ اتنا چھوٹا سمجھتا ہوں کہ جو نعمتیں اللہ تعالٰی نے مجھ محض اپنے فضل سے عطا فرما رکھی ہیں ان کی بھی نفی کروں جیسے غیرت ۔ میرے پاس مولوی حسین احمد صاحب اتے تھے مولوی عبدالماجد اور مولوی عبدالباری صاحب کے لئے مجھ سے سفارش کی کہ آپ انہیں بیعت کرلیں انہیں بہت اشتیاق ہے ۔ میں نے کہا کہ آپ ہی کرلیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں تو لائق نہیں ۔ میں نے کہا کہ یہ تو میں بھی کہہ سکتا ہوں ۔ لیکن سچی بات یہ ہے کہ جنید اور شبلی نہ تو میں ہوں نہ آپ لیکن انہیں جنید وشبلی کی ضروت نہیں ۔ ان کی خدمت کت لائق میں بھی ہوں اور آپ بھی جیسے یہ طالب اسی درجہ کے ان کے شیخ کا ہونا بھی کافی ہے ۔ اب جس طرح اساتذہ حدیث میں بخاری ومسلم نہیں ہیں ۔ اسی طرح مشائخ تصوف میں جنید وشبلی نہیں ہیں ۔ مگر پھر بھی موجودہ اساتذہ ومشائخ ہی سے بقدر ضروت کام چل رہا ہے ۔ اگر تصوف میں جنید وشبلی ہی کی ضرورت سمجھی جائے تو پھر حدیث میں بھی بخاری ومسلم ہی کی ضرورت سمجھی جائے جس کے معنی یہ ہوں گے کہ آج کل کوئی علم ہی حاصل نہ کیا جائے ۔ اس لئے اگر آپ اور میں یہ کہیں کہ ہم جنید وشبلی نہیں تو آپ بھی سچے میں بھی سچا اور اگر میں کہوں یا آپ کہیں کہ ہم لوگ ان کی بھی خدمت کے لائق نہیں تو میں بھی جھوٹ بولتا ہوں اور آپ بھی جھوٹ بولتے ہیں سچ یہ ہے کہ کامل نہ تو میں نہ آپ لیکن ان کی خدمت کے لئے میں بھی کافی ہوں اور آپ بھی ۔ آپ تو تواضع فرما رہے ہیں لیکن