ملفوظات حکیم الامت جلد 9 - یونیکوڈ |
|
لے گئے تو وہاں اس درویش کے یہاں بڑا مجمع رہتا تھا اور تو سب لوگ وہاں موجود تھے مگر وہ درویش نہ تھا انہوں نے خادموں سے دریافت کیا کہ تمہارے مرشد کہاں ہیں خادموں نے کہا کہ حجرہ میں ہیں دریافت کیا کہ آج باہر کیوں نہیں آئے کہا کہ معلوم نہیں کیا بات ہوئی ہم خود ان کے منتظر ہیں شیخ حجرہ میں پہنچے اور جاکر آواز دی مگر کوئی جواب نہ آیا تب شیخ حضرہ کے اندر پہنچے تو دیکھا کہ وہاں کوئی نہیں تو خادموں سے پھر دریافت کیا تو خادموں نے حجرہ میں آکر دیکھا تب بھی نہ پایا تو اب وہ خدام بڑے حیران ہوئے کہ آخر وہ گئے کہاں پھر حضرت شیخ نے ان خدام سے فریافت کیا کہ اچھا یہ تو بتلاؤ کہ تم اس مکان میں سے کسی کو بھی نکلتے دیکھا تھا تو خدام نے کہا کہ ہاں آج ایک کتے کو بیشک یہاں سے نکلتے دیکھا تھا - ہم سمجھے کہ باہر سے گھس آیا ہوگا تب حضرت شیخ نے ان لوگوں سے کہا یہ کتا وہی درویش تھا اس کی صورت کو کتے کی صورت میں مسخ کردیا گیا ہے - اور شب کا سارا واقعہ اپنا اور اس درویش کا بیان فرمایا اس قصہ کو دن کر لوگوں پر بڑا اثر ہوا اور اس درویش کے تمام خادموں نے توبہ کی اور حضرت شیخ سے بیعت ہوگئے پھر حضرت حکیم الامۃ دام ظلہم العالی نے فرمایا کہ ایک بات یہاں بھی قابل غور ہے کہ درویش کے خدام تو اس درویش کے دھوکے میں آگئے اور حضرت شیخ اس درویش کے دھوکے میں نہ آئے تو اس کی وجہ تھی کہ ااس درویش کے خدام تو کیفیات اور مکاشفات اور تصرفات اور وادرات کو مقصود سمجھتے تھے اور انہیں چیزوں کے طالب تھے اور یہ چیزیں اس درویش کے اندر موجود تھیں اور اعمال جو کہ اصل چیز ہیں ان کو یہ لوگ مقصود نہیں سمجھتے تھے لہذا جب یہ مکاشفات وغیرہ ان لوگوں نے اس درویش کے اندر دیکھے تو اس کو کافی سمجھا اور اس کے معتقد ہوگئے اور شیخ اعمال کو مقصود سمجھتے تھے اس لئے شیخ نے جب اس کو خلاف شریعت دیکھا تو پھر اس کے مکاشفات اور تصرفات کا کچھ اعتبار نہیں کیا اور اس کے معتقد نہ ہوئے - پھر حاضرین میں سے ایک صاحب نے حضرت حکیم الامۃ دام ظہلم العالی سے عرض کیا کہ حضرت باوجود فسق و فجور کے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے دربار تک اس درویش کی رسائی کیونکہ ہو گئی تو ارشاد فرمایا کہ وہ درویش تو دربار کے باہر ہی کھڑ تھا لیکن حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں تو کفار اور مشرکین تک حاضر ہوا کرتے تھے - لیکن اس حاضری کے بعد بھی وہ کفار اور منکرین ویسے ہی مبغوض رہتے تھے جیسے حاضری سے قبل تھے ایسی حاضری اور رسائی کی جو