جی ہاں فقہ حنفی قرآن و حدیث کا نچوڑ ہے |
|
نبیذ سے نشہ ہو تو اس سے حد لگانا اس طرح واجب ہے جس طرح خمر پینے سے حد لگانا واجب ہے۔ 5۔ علامہ ابو الحسن مرغینانی حنفی لکھتے ہیں: ومن سکر من النبیذ حد ہدایہ اولین ص506، مطبوعہ مکتبہ امدادیہ جس شخص کو نبیذ سے نشہ ہو گیا اس کو حد لگائی جائے گی۔ 6۔ علامہ ابن عابدین شامی حنفی لکھتے ہیں: ای شراب کان غیر الخمر اذا شربہ لا یحد الا اذا سکر بہ رد المحتار ج3 ص225 مطبوعہ عثمانیہ استنبول خمر کے علاوہ کسی شراب کو بھی پیا جائے اس سے حد لازم نہیں ہو گی البتہ اگر اس سے نشہ ہو جائے تو حد لازم ہو گی۔ 7۔ علامہ علاؤ الدین حصکفی لکھتے ہیں: او سکر من نبیذ حد در المختار ج3 ص225 نبیذ سے نشہ ہو جائے تو حد لگائی جائے گی۔ 8۔ فتاویٰ عالمگیری میں ہے۔ من سکر من النبیذ حد جس شخص کو نبیذ سے نشہ ہو جائے اس کو حد لگائی جائے گی۔ مبسوط سرخسی، ہدایہ، در مختار، رد المحتار اور عالمگیری سے ہم نے اس پر حوالہ جات پیش کیے ہیں کہ نبیذیا خمر کے علاوہ کسی اور مشروب سے نشہ ہو جائے تو اس پر حد