جی ہاں فقہ حنفی قرآن و حدیث کا نچوڑ ہے |
|
حضرت عبداﷲ بن عباس کہتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا مجھے حکم دیا گیا ہے میں سات اعضاء (سات ہڈیوں) پر سجدہ کروں پیشانی بمع ناک، دو ہاتھ، دو گھٹنے، دو پاؤں اور یہ بھی حکم ہے کہ ہم نماز میں کپڑوں اور بالوں کو نہ سمیٹا کریں۔ بخاری ج1 ص112، مسلم ج1 ص193 نماز مسنون کلاں ص361، ناشر مکتبہ دروس القرآن فاروق گنج گوجرانوالہ 6۔ مولانا ارشاد احمد فاروقی مدظلہ حنفی لکھتے ہیں: ابن عباس کی روایت ہے کہ حضورعلیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ میں مامور ہوں کہ سات ہڈیوں پر سجدہ کروں اور اشارہ فرمایا اپنی انگلیوں سے پیشانی ناک دونوں ہاتھوں دونوں پیروں دونوں قدم کی طرف ۔ مسلم ص193 ج1، اعلاء السنن ص19 ج2 احکام و آداب طہارت وضو اور نماز ص111 قارئین کرام!ہم نے چھ کتابوں کے حوالہ جات نقل کر دئیے ہیں۔ جن سے ثابت ہوتا ہے کہ حنفی مذہب حدیث کے مطابق ہے۔ طالب الرحمن ویسے ہی اس کو مخالف حدیث بتا رہا ہے۔عالمگیری کے مسئلہ کی وضاحت اب ضرورت تو نہیں تھی کیونکہ حنفی مذہب تو آپ کو معلوم ہو گیا۔ لازمی بات ہے کہ یہ مسئلہ کسی مجبور کے لیے ہو گا۔ مگر ہم پہلے سجدہ کے متعلق عالمگیری سے حکم لکھتے ہیں پھر وضاحت کرتے ہیں۔ فتاویٰ عالمگیری میں لکھا ہے:چوتھا باب نماز کی صفت میں۔ اس باب میں پانچ