جی ہاں فقہ حنفی قرآن و حدیث کا نچوڑ ہے |
|
منکرینحدیث کی کسی کتاب کا جواب نہیں دیا۔ اہل سنت کے خلاف لکھنا ان کا بہترین شغل ہے۔ انہوں نے پہلے بھی جو کتابیں لکھی ہیں وہ اہل حق علمائے دیوبند کے خلاف ہی لکھی ہیں۔ مثلاً 1… الدیوبندیہتعریفہا، عقائدہا عربی 2… عقائد علماء الدیوبند من کتاب الدیوبندیہ،یہ الدیوبندیہ کا اردو ترجمہ ہے۔ 3… تبلیغی جماعت تاریخ و عقائد وغیرہ 4… کچھ عرصہ قبل یہ کتاب کیا فقہ حنفیہ قرآن و حدیث کا نچوڑ ہے، شائع کی ہے۔ ہم نے عقائد علماء دیوبند کے مقابلہ میں”فرقہ اہل حدیث پاک و ہند کا تحقیقی جائزہ“ شائع کی، تبلیغی جماعت پر اعتراضات کے جواب میں ایک رسالہ شائع کیا اوراب اس کتاب کا جواب بھی اﷲ تعالیٰ کے فضل و کرم سے شائع کیاجا رہا ہے۔ اگر غیر مقلد؛ امام ابوحنیفہرحمہ اللہ تعالیاور دیگر اہل حق کے علماء کو گالیاں نہ دیں اور فقہ حنفی کے خلاف زہر نہ اگلیں تو دوسری طرف سے بھی کوئی کتاب منظر عام پر نہ آئے۔ اس کی ساری ذمہ داری طالب الرحمن جیسے لوگوں پر عائد ہوتی ہے۔ اب ہمترتیب واران اعتراضات کے جواب عرض کرتے ہیں۔اعتراض :1 ہدایہ میں موضوع (جھوٹی) اور ضعیف روایات ہیں، اسی طرح فقہ کی دیگر کتب میں۔ جواب یہ جواب دو شقوں پر مشتمل ہے، پہلی شق میں ہم چند اصولی باتیں نقل کرتے