جی ہاں فقہ حنفی قرآن و حدیث کا نچوڑ ہے |
|
اعتراض نمبر20: آخری تشہدمیں جان بوجھ کر وضو توڑنے کا مسئلہ طالب الرحمن لکھتے ہیں:اسلام میں وضو کا مقام امام بخاری اپنی صحیح میںیہ باب باندھتے ہیں: باب لا تقبل صلاۃ بغیر طہور بغیر طہارت کے نماز قبول نہیں کی جاتی۔ پھر حضرت ابو ہریرہ سے روایت بیان کرتے ہیں کہ: قال رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلملا تقبل صلاۃ من احدث حتییتوضأ قال رجل من حضر موت ما الحدث یا ابا ہریرۃ؟ قال فساء او ضراط بخاری رقم:135 رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ حدث کرنے والے کی نماز قبول نہیں ہوتی جب تک کہ وہ وضو نہ کر لے ۔حضر موت سے آئے ہوئے شخص نے حضرت ابوہریرہ سے پوچھا کہ حدث کیا ہے؟ فرمایا ہوا خارج کرنا یا پاد مارنا ہے۔فقہ حنفی میں پاد سلام کا قائم مقام اب احناف کی بھی سنئے۔ صاحب ہدایہ لکھتے ہیں: وان سبقہ الحدث بعد التشہد توضأ وسلم لان التسلیم واجب فلا بد من التوضی لیاتی بہ وان تعمد الحدث فی ہذہ الحالۃ او تکلم او عمل عملا ینافی