جی ہاں فقہ حنفی قرآن و حدیث کا نچوڑ ہے |
|
اعتراض نمبر21: شرائط امامت کا مسئلہ طالب الرحمن لکھتے ہیں:اسلام میں امامت کی شرائط لیجیے اب مسلم اور دوسری احادیث کی کتابوں کے کچھ مسائل جس کی احناف مخالفت کرتے ہیں۔امامت کا حق دار کون ہے اس بارے میں ابو مسعود رضی اللہ تعالی عنہفرماتے ہیں کہ: قَالَ رَسُولُ اللَّہِ علیہ الصلوۃ والسلامیَؤُمُّ الْقَوْمَ أَقْرَؤُہُمْ لِکِتَابِ اللَّہِ فَإِنْ کَانُوا فِی الْقِرَاء َۃِ سَوَائً فَأَعْلَمُہُمْ بِالسُّنَّۃِ فَإِنْ کَانُوا فِی السُّنَّۃِ سَوَائً فَأَقْدَمُہُمْ ہِجْرَۃً فَإِنْ کَانُوا فِی الْہِجْرَۃِ سَوَائً فَأَقْدَمُہُمْ سِلْمًا قَالَ الْأَشَجُّ فِی رِوَایَتِہِ مَکَانَ سِلْمًا سِنًّا ثُمَّ لَیَؤُمَّکُمْ اَکْبَرُکُمْ مسلم رقم:674 رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا امامت قرآن کو سب سے زیادہ پڑھنے والا کرائے )جو قرأت میں ماہر ہو) اگر قرأت میں سب برابر ہوں تو سب سے زیادہ سنت کو جانتا ہو اگر اس میں بھی سب برابر ہوں تو سب سے پہلے ہجرت کرنے والا کرائے اگر اس میں بھی برابر ہوں تو سب پہلے اسلام لانے والا (اور ایک روایت میں ہے کہ جو عمر میں سب سے بڑا ہو) امامت کرائے۔فقہ حنفی میں امامت کی شرائط اب احناف کی امامت کی شرائط بھی سن لیں۔ ابن عابدین شامی فرماتے ہیں: ثم الاحسن خلقا ثم الاحسن وجہا ثم الاشرف نسبا، ثم الاحسن