جی ہاں فقہ حنفی قرآن و حدیث کا نچوڑ ہے |
|
آپ نے حکم دیا ان کے ہاتھ اور پاؤں کاٹے جائیں آنکھوں میں گرم سلاخیں پھیری گئی اور انہیں میدان میں پھینک دیا گیا وہ پانی مانگتے تھے مگر ان کو پانی نہ دیا جاتا۔ کیا فقہ حنفیہ قرآن و حدیث کا نچوڑ ہے ص30، 31چھٹے اعتراض کا جوا ب فقہ حنفی کا یہ مسئلہ حدیث سے ثابت ہے ملاحظہ فرمائیں:حدیث نمبر1 : عن ابی بکرۃ قال قال رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلملا قود الا بالسیف سنن ابن ماجہ باب لا قود الا بالسیف، سنن دار قطنی ج3 ص106 حضرت ابو بکرہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا تلوار کے علاوہ کسی اور چیز سے قصاص نہ لیا جائے۔حدیث نمبر2 : عن النعمان بن بشیر قال قال رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلملکل شیء خطا الا بالسیف ولکل خطا ارش مسند احمد ج4 ص272، مصنف ابن ابی شیبۃ ج9 ص342، طحاوی مترجم جلد3 ص263، ابن ماجہ حدیث نمبر443، باب لا قود الا بالسیف، سنن دار قطنی ج3 ص107، سنن الکبری بیہقی ج8 ص42، نصب الرایہ ج4 ص333 حضرت نعمان بن بشیر سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا تلوار کے سوا ہر شے میں خطا ہے اور خطا میں دیت ہے۔حدیث نمبر3 : عن علی علیہ السلام قال قال رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم لا قود