جی ہاں فقہ حنفی قرآن و حدیث کا نچوڑ ہے |
|
یقع فتح القدیر شرح ہدایہ ج5 ص82 عبدالعزیز نے بیان کیا ہے کہ امام ابوحنیفہ اور سفیان سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص بھنگ کے نشہ میں اپنی بیوی کو طلاق دے تو کیا اس کی طلاق واقع ہو جائے گی؟ امام ابو حنیفہ اور سفیان نے کہا اگر بھنگ پیتے وقت اس کو بھنگ کا علم تھا تو اس کی طلاق ہو جائے گی۔ بھنگ بھی ان چار شرابوں کے علاوہ ہے اور اس عبارت میں تصریح ہے کہ امام ابوحنیفہ کے نزدیک بھنگ کے نشہ سے طلاق ہو جاتی ہے۔ 3۔ امام محمد بن حسن شیبانی لکھتے ہیں: نری الحد علی السکران من نبیذ کان او غیرہ ثمانین جلدۃ بالسوط الی قولہ وہو قول ابی حنیفۃ رحمہ اﷲ تعالٰی کتاب الآثار ص137، مطبوعہ ادارۃ القرآن کراچی جس شخص کو نبیذیا کسی اور مشروب سے نشہ ہو جائے تو ہماری رائے میں اس کو اسی کوڑے حد لگائی جائے گی۔ اور یہی امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ تعالیکا قول ہے۔ اس عبارت میں امام محمد نے صاف تصریح کی ہے کہ جس مشروب سے بھی نشہ ہو امام ابو حنیفہ کے نزدیک نشہ والے شخص پر اسی (80) کوڑے حد لگائی جائے گی۔ 4۔ شمس الائمہ سرخسی حنفی لکھتے ہیں: ان السکر من النبیذ موجب للحد کشرب الخمر المبسوط سرخسی جلد24، ص29، مطبوعہ دار المعرفۃ بیروت