جی ہاں فقہ حنفی قرآن و حدیث کا نچوڑ ہے |
|
ب۔ امام محمد لکھتے ہیں: محمد عن یعقوب عن ابی حنیفۃ رضی اﷲ عنہم قال الخمر قلیلھا وکثیرھا حرام کتاب الآثار ص154 امام محمد، امام ابو یوسف سے روایت کرتے ہیں کہ امام ابوحنیفہ نے فرمایا خمر (شراب) مطلقاً حرام ہے خواہ قلیل ہو یا کثیر۔فقہ حنفی میں شراب (خمر) نوشی کی سزا 1۔ علامہ ابن عابدین شامی حنفی لکھتے ہیں: ای شراب کان غیر الخمر اذا شربہ لا یحد الا اذا سکر بہ خمر کے علاوہ کسی شراب کو بھی پیا جائے اس سے حد لازم نہیں ہو گی البتہ اگر اس سے نشہ ہو جائے تو حد لازم ہو جائے گی۔ رد المحتار ج3 ص225، مطبوعہ عثمانیہ استنبول 2۔ قدوری مترجم ص318 مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی میں ہے: شراب اور نشہ کی حد آزاد کے لیے اسی کوڑے ہیں۔ 3۔ احسن المسائل ترجمہ کنز الدقائق مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص182 میں ہے: اور نشہ کی سزا (خواہ کوئی شراب پینے سے نشہ ہوا ہو) اور انگوری شراب پینے کی حد اگرچہ ایک ہی قطرہ پیا ہو (ہمارے نزدیک) اسی کوڑے ہیں۔ 4۔ اشرف الوقایہ ترجمہ شرح وقایہ ص 331 جلد دوم مطبوعہ میر محمد کراچی میں ہے: