جی ہاں فقہ حنفی قرآن و حدیث کا نچوڑ ہے |
|
اعتراض نمبر7: درہم کے برابر نجاست کا مسئلہ طالب الرحمن صاحب لکھتے ہیں:اسلام اور پاکی اﷲ تعالیٰ نے کپڑوں کو پاک رکھنے کا حکم دیا ہے۔ وثیابک فطہر)مدثر( اے نبی اپنے کپڑوں کو پاک رکھیے۔ احناف نے بھی اسی آیت سے نماز میں کپڑوں کے پاک ہونے کو واجب قرار دیا۔ اور امام بخاری نے بھی ایک حدیث پر یوں باب باندھا۔ لاتقبل صلاۃ بغیر طہور بخاری رقم: 135 بغیر پاکی کے نماز قبول نہیں ہوتی۔فقہ حنفی اور پاکی اب احناف کی سنیے۔ صاحب ہدایہ فرماتے ہیں: وقدر الدرہم وما دونہ من النجس المغلظ کالدم والبول والخمر وخرء الدجاج وبول الحمار جازت الصلوۃ معہ وان زاد لم تجز ہدایہ اولین ص:58 ایک درہم کے برابر نجاست غلیظہ مثلاً خون پیشاب، شراب مرغی کی بیٹیا گدھے کا پیشابلگا ہوا ہو تو اس میں نماز پڑھنا جائز ہے اگر درہم سے زیادہ ہو تو ناجائز ہے۔