جی ہاں فقہ حنفی قرآن و حدیث کا نچوڑ ہے |
|
غیر مقلدین کے کچھ مسائل قارئین کرام! فقہ حنفی پر اعتراضات کے جواب سے فارغ ہونے کے بعد ہم مناسب خیال کرتے ہیں کہ جواب آں غزل کے طور پر غیر مقلدین کے معتبر اکابرین کی کتابوں سے چند مسائل بطور نمونہ آپ کے سامنے رکھیں اور فیصلہ آپ پر چھوڑ دیں کہ یہ فرقہ قرآن و حدیث کے نام پر کس قدر گمراہی اور فحاشی پھیلا رہا ہے۔منی پاک مشہور غیر مقلد عالم نواب نور الحسن خان لکھتے ہیں۔ ”منی ہر چند پاک ہے۔“ عرف الجادیص10 معروف غیر مقلد عالم علامہ وحید الزماں خاں لکھتے ہیں: ”منی خواہ گاڑھی ہو یا پتلی، خشک ہو یا تر ہر حال میں پاک ہے۔“ نزل الابرار ج1 ص49منی کھانا جائز نامور غیر مقلد عالم مولانا ابو الحسن محی الدین لکھتے ہیں: ”منی پاک ہے اور ایک قول میںکھانے کی بھی اجازت ہے“ فقہ محمدیہ ج1 ص46شرمگاہ کی رطوبت پاک غیر مقلدین کے نزدیک عورت کی شرمگاہ کی رطوبت پاک ہے۔ مشہور غیر مقلد عالم علامہ وحید الزماں لکھتے ہیں: