جی ہاں فقہ حنفی قرآن و حدیث کا نچوڑ ہے |
|
عون الباری، السراج الوہاج، تفسیر ترجمان القرآن یا دیگر کتب میں جو احادیث نقل کی ہیںان میں کوئی موضوع اور ضعیف ہے یا نہیں؟کیا وہ تمام کی تمام احادیث کی اصل کتابوں میں اسی طرح انہی الفاظ میں موجود ہیں؟ مولانا شمس الحق عظیم آبادی کی عون المعبود، مولانا عبدالرحمن مبارک پوریکی تحفۃ الاحوذی، عبید اﷲ مبارک پوری کی مرأۃ المفاتیح وغیرہ میں احادیث ضعیفہہیںیا نہیں؟ آپ صرف اور صرف اپنے کسی ایک ایسے مستند عالم کا نام پیش کریں جس کی کتابوں میں کوئی بھی ضعیف حدیث موجود نہ ہو اور آپ کو اطمینان ہو کہ اس نے ہر ہر حدیث چیک کر کے لکھا ہے۔ذرا ہمت تو کریں۔ ہدایہ پر اعتراض کرنا آسان ہے مگر اعتراض کر کے بچنا مشکل ہے۔احادیث ہدایہ اور طالب الرحمن صاحب ہدایہ نے فقہ کے مسائل کو مدلل کرنے کے لیے اپنی کتاب میں قرآنی آیات بھی نقل کی ہیں اور احادیث مبارکہ بھی۔ صاحب ہدایہ نے یہ بات کہیں نہیں لکھی اور نہ یہ دعویٰ کیا ہے کہ میں اپنی اس کتاب ہدایہ میں صرف اور صرف بخاری مسلم کی احادیث نقل کروں گا یایہ کہا ہو کہ میں صرف احادیث کی مختلف اقسام میں سے صرف ایک قسم کی روایات نقل کروں گا۔ طالب الرحمن صاحب!ہدایہ کے اندر ہر قسم کی روایات موجود ہیں جس طرح حدیث کی بہت سی کتابوں میں ہر قسم کی احادیث موجود ہوتی ہیں۔ مگر آپ منکرین حدیث کی طرح نہ کریں کہ وہ کسی حدیث کی کتاب میں سے موضوع یا ضعیف حدیث لے کر اس محدث کی توہین کرنا شروع کردیتے ہیں۔ ہمارے نزدیک صاحب ہدایہ تواحکام کی احادیث کے حافظ تھے اس لیے اکثر وہ اپنے حافظہ کی بنیاد پر حدیث نقل