جی ہاں فقہ حنفی قرآن و حدیث کا نچوڑ ہے |
|
اعتراض نمبر13:مدینہ منورہ کے حرم ہونے کا مسئلہ طالب الرحمن لکھتے ہیں:اسلام میں مدینہ حرم ہے نبی علیہ الصلوۃ والسلام کے بقول مدینہ حرم ہے۔ جیسا کہ بخاری میں حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا: المدینۃ حرم من کذا الی کذا لا یقطع شجرھا، ولا یحدث فیھا حدث من احدث فیھا حدثا فعلیہ لعنۃ اﷲ والملائکۃ والناس اجمعین بخاری، رقم:1867 مدینہ حرم ہے یہاں سے وہاں تک نہ اس کے درخت کاٹے جائیں گے نہ اس میں بدعت کی جائے جس نے مدینہ میں بدعت کی تو اس پر اﷲ اور فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہو۔فقہ حنفی میں مدینہ حرم نہیں اب احناف کی بھی سن لیجیے۔ ابن عابدین فرماتے ہیں: لا حرم للمدینۃ عندنا رد المحتار:2/256 ہمارے نزدیک مدینہ حرم نہیں ہے۔ کیا فقہ حنفیہ قرآن و حدیث کا نچوڑ ہے؟ ص37