جی ہاں فقہ حنفی قرآن و حدیث کا نچوڑ ہے |
|
رسول اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کا طرز عمل حدیث نمبر1 : اس آیت سورہ توبہ کے نازل ہونے کے بعد وفد ثقیف حاضر ہوا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلمنے انہیں مسجد میں ٹھہرایا۔ ابو داود، کتاب الخراج، باب خبر الطائف ج2 ص72حدیث نمبر2 : طبرانی میں ہے کہ ”فضرب لہم قبۃ فی المسجد“ ان کے لیے مسجد میں قبہ نما خیمہ لگایا گیا۔ نصب الرایہ ج4 ص270حدیث نمبر3 : اور مراسیل ابیداود میںامام حسن بصری رحمہ اللہ تعالیسے روایت ہے کہ جب اس وفد کو حضورعلیہ الصلوۃ والسلام نے مسجد میں ٹھہرایا تو آپعلیہ الصلوۃ والسلام سے کہا گیا کہ آپ ان کو مسجد میں اتار رہے ہیں حالانکہ وہ مشرک ہیں تو آپ نے فرمایا زمین نجس نہیں ہوتی ہے بے شک ابن آدم نجس ہوتا ہے۔ نصب الرایہ ج4 ص270 اس حدیث سے بھی پتہ چلا کہ شرک کی نجاست دخول مسجد سے مانع نہیں ہے۔آیت کی تفسیر نبی اقدسعلیہ الصلوۃ والسلام سے حضرت جابر بن عبداﷲ فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے