جی ہاں فقہ حنفی قرآن و حدیث کا نچوڑ ہے |
|
کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہبعض مقامات پر وہ حدیث بالمعنی بیان کر جاتے ہیں۔ اور حدیث بالمعنی بیان کرنا اور نقل کرنا دونوں طرح درست ہے۔ خود آپ کے اکابر بھی اس بات کو تسلیم کرتے ہیں۔ حجیت حدیث، مولانا محمد اسماعیل سلفی ہدایہ کی شروحات اور تخریجات کرنے والوں نے ہدایہ کی اکثر احادیث کی تخریج کر دی ہے۔ اب بھی کام جاری ہے ہر تخریج کرنے والے کو پہلوں کی نسبت کچھ نہ کچھ احادیث مل ہی جاتی ہیں۔ بالفرض کسی تخریج کرنے والے کو حدیث نہیں ملتی تو اس میں صاحب ہدایہ کا کیا قصور ہے؟ ہدایہ کی بے شمار شروحات ہیں جن میں ہدایہ کی احادیث کی تحقیق کی گئی ہے۔ اور مستقل احادیث کی تخریجات پر بھی کام ہوا ہے۔ چند کتابوں کا ہم یہاں پر ذکر کرتے ہیںتاکہ آپ کے علم میں اضافہ ہو۔ 1… فتح القدیر شرح ہدایہ، ابن ہمام، اس میں ہدایہ کی احادیث کی کافی حد تک تخریج کی گئی ہے۔ 2… البنایہ شرح ہدایہ، علامہ عینی، اس میں بھی ہدایہ کی احادیث پر بحث کی گئی ہے۔ 3… حاشیہ ہدایہ، مولانا محمد حسن سنبھلی، ناشر ایچ ایم سعید کمپنی کراچی، اس میں بھی حدیث پر بحث موجود ہے۔ہدایہ کی احادیث کی تخریج پر مستقل کتب 1… الکفایہ فی معرفۃ احادیث الہدایہ۔ شیخ علاؤ الدین علی بن عثمان المعروف بابن الترکمانی المار دینی المتوفٰی750ھ