جی ہاں فقہ حنفی قرآن و حدیث کا نچوڑ ہے |
|
اعتراض نمبر25: زبردستی کی طلاق کا مسئلہ طالب الرحمن لکھتے ہیں:اسلام میں زبردستی کی طلاق لیجیے ایک اور مسئلہ جس میں احناف حدیث کی مخالف کرتے ہیں: عن ابی ہریرۃ قال قال رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلمانﷲ تجاوز لامتی عما توسوس بہ صدورھا مالم تعمل بہ او تتکلم بہ و ما استکرہوا علیہ ابن ماجہ رقم:2044 ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہسے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا اﷲ تعالیٰ نے میری امت کے دلوں میں پیدا ہونے والے وسوسوں کو معاف کر دیا ہے جب تک کہ وہ اس کے مطابق عمل یا کلام نہ کر لیں اور یہ بھی معاف کر دیا کہ جب کسی کو مجبور کر دیا جائے۔ ایک اور حدیث میں الفاظ یوں ہیں: عن ابن عباس عن النبیعلیہ الصلوۃ والسلام قال ان اﷲ وضع عن امتی الخطأ والنسیان وما استکرہوا علیہ ابن ماجہ رقم:2045 ابن عباس رضی اللہ عنہمافرماتے ہیں کہ نبیعلیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ اﷲ تعالیٰ نے میری امت پر سے خطا، بھول اور جس پر انہیں مجبور کر دیا جائے، معاف کر دیاہے۔فقہ حنفی میں زبردستی کی طلاق اس کے مقابلے میں صاحب ہدایہ فرماتے ہیں: