جی ہاں فقہ حنفی قرآن و حدیث کا نچوڑ ہے |
|
اس کا جسم اوپر سے پاک ہے۔ رہی اندرونی نجاست تو جب تک وہ اندر ہو اس کا اثر جسم کے اوپر ظاہر نہیںہوتا۔ اس لیے اگر کوئی شخص نماز میں کتے کا پلا (چھوٹا بچہ) اٹھا لے بشرطیکہ اس کے جسم کے اوپر نجاست نہ لگی ہو اور اس کا منہ باندھا ہوا ہو تاکہ اس کا تھوک و لعاب نہ لگے اور نماز سے فارغ ہونے تک اس کی کوئی رطوبت کپڑے اور بدن وغیرہ کو نہ لگے تو نماز جائز ہے۔ کیونکہ کوئی چیز مفسد نماز پیش نہیں آئی اور پاک چیز عمل کثیر کے بغیر اٹھانا نماز کے لیے مفسد نہیں جیسا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلمنے اپنی نواسی امامہ کو اٹھا کر نماز پڑھی۔ بخاری ج1 ص74طالب الرحمن کی جہالت یا خیانت طالب الرحمن کو نجس العین اور نجس الغیر کا فرق معلوم نہیں نیزیہ کہ کتا نجس الغیر ہے اور نجس الغیر جانوروں کا جسم پاک ہوتا ہے جب تک کوئی نجاست نہ لگے تو یہ ان کی جہالت ہے اور اگر یہ سب کچھ معلوم ہونے کے باوجود محض فقہ دشمنی کی وجہ سے اعتراض ہے تو یہ خیانت ہے۔غیر مقلدین سے سوالات 1۔ اگر کوئی شخص کتے کا پلا اٹھا کر نماز پڑھے جس کے جسم پر کوئی نجاست نہیں نہ نماز کے درمیان کوئی کتے کی نجاست نمازی کے بدن و کپڑوں پر لگی نہ عمل کثیر ہوا تو یہ نماز صحیح ہے یا فاسد ہے؟ صریح آیتیا حدیث سے جواب دیں۔ 2۔ اگر کوئی شخص گھوڑی، گائے یا بجو کے بچے کو اٹھا کر نماز پڑھے تو نماز جائز ہے یا