جی ہاں فقہ حنفی قرآن و حدیث کا نچوڑ ہے |
|
ہدایہ میں قرآن و حدیث کے خلاف مسائل درج ہیں۔ جواب: یہ بات بالکل جھوٹ ہے۔ آگے اصل کتاب میں وہ مسائل آ رہے ہیں جن کے متعلق طالب الرحمن نے کہا ہے کہ یہ مسائل قرآن و حدیث کے خلاف ہیں۔قارئین کرامآپ ملاحظہ فرمائیں گے کہ ایک بھی مسئلہ قرآن و حدیث کے خلاف نہیں۔پانچواں اعتراض ہدایہ میں سند نہیں۔ جواب: یہ اعتراض اصل میں جے پوریصاحب کا ہے جو انہوں نے حقیقۃ الفقہ میں وارد کیا ہے۔ اس کے جواب کے لیے یہ سمجھیں کہ جس طرح احادیث کی کتابیں دو قسم کی ہیں، سند والی اور بغیر سند والی۔ سند والی کتابیں مثلاً بخاری، مسلم، ترمذیوغیرہ۔ بغیر سند والی کتابیں مثلاً مشکوٰۃ شریف، بلوغ المرام، ریاض الصالحین، جامع الاصول من احادیث الرسول کنز العمال، جامع صغیر سیوطی، مشارق الانوار، مجمع الزوائد، حصن حصین، اتحاف الخیرہ، جمع الجوامعسیوطی، مختارہ مقدسی وغیرہ۔ اسی طرح فقہ حنفی کی کتابیں بھی دو قسم کی آپ سمجھ لیں، سند والی اور بغیر سند والی۔فقہ حنفی کی سند والی کتابیں