جی ہاں فقہ حنفی قرآن و حدیث کا نچوڑ ہے |
|
فقہ حنفی پر اعتراضات کا تحقیقی جائزہ طالب الرحمن صاحب لکھتے ہیں: اب آئیے قرآن مجید سے ٹکرانے والے احناف کے ان کے مسائل کی طرف۔ کیا فقہ حنفیہ قرآن و حدیث کا نچوڑ ہے ص23 طالب الرحمننے اپنے خیال کے مطابق فقہ حنفی کے صرف دس (10) مسائل ایسے نقل کیے ہیںجو قرآن پاک کے خلاف ہیں۔ ص23 سے لے کر ص35 تک یہ مسائل ذکر کیے ہیں۔ قارئین کراممیں حیران ہوں کہ طالب الرحمن کی اس نئی تحقیق پر کہ ان دس میں سے ایک بھی مسئلہ ایسا نہیں وہ پیش کر سکے جو نیا ہو یا ان کی اپنی تحقیق ہو۔یہ سب مسائل پہلے غیر مقلد پیش کر چکے ہیں اور ہمارے اکابر ان کے جواب دے کر فارغ بھی ہو چکے ہیں۔ طالب الرحمن نے ان کو پھر دوبارہ نئے نام سے پیش کیا ہے۔ اس لیے ہم ان تمام اعتراضات کو مکمل نقل کرکے جواب بھی دے رہے ہیں تاکہ طالب الرحمن یہ خیال نہ کرے کہ میرےاعتراضات کا جواب نہیں دیا۔ملاحظہ : ہم پہلے طالب الرحمن کی پوری عبارت نقل کریں گے، پھر اس کا جواب دیں گے تاکہ قارئین پر ان اعتراضات کی پوری حقیقت واضح ہوجائے اور غیر مقلدین کے دام تزویر میں پھنسنے سے بچ جائیں۔