جی ہاں فقہ حنفی قرآن و حدیث کا نچوڑ ہے |
|
العبدی عن امہ قالت سالت عائشۃ عن خل الخمر قالت لا بأس بہ ہو ادام مصنف ابن ابی شیبہ ج8 ص13 مسربل عبدی کی والدہ کہتی ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ سے شراب کے سرکے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا کوئی حرج نہیںیہ بھی ایک سالن ہے۔ حدیث نمبر12: حدثنا ابو بکر قال حدثنا ابو اسامۃ عن اسماعیل بن عبد الملک قال رأیت سعید بن جبیریصطبغ بخل خمر مصنف ابن ابی شیبہ ج8 ص13 سعید بن جبیر شراب سے بنے ہوئے سرکے کو بطور سالن استعمال کرتے تھے۔ حدیث نمبر13: حدثنا ابو بکر قال حدثنا ابن مہدی عن مبارک عن الحسن قال لا بأس بخل بخمر مصنف ابن ابی شیبہ ج8 ص13 حسن بصری کہتے ہیں کہ شراب سے بنے ہوئے سرکے میں کوئی حرج نہیں۔ حارث عکلی کا حوالہ شبرمہ راوی ہیں کہ حارث عکلی نے اس شخص کے بارے میں جس نے میراث میں شراب پائی تھی کہا تھا وہ اس میں نمک ڈال لے تاکہ وہ سرکہ بن جائے۔ کتاب الاموال مترجم ص242حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ تعالی کا حوالہ مثنیٰ بن سعید کہتے ہیں کہ عمر بن عبدالعزیز نے اپنے کوفہ کے عامل عبد الحمید