جی ہاں فقہ حنفی قرآن و حدیث کا نچوڑ ہے |
|
والسلام سے روایت کرتے ہیں: اجعلوا ائمتکم خیارکم فانہم وفدکم فیما بینکم وبین ربکم سنن الکبریٰ ج3 ص90 اپنے امام اپنے سے بہترین لوگوں کو بناؤکیونکہ امام تمہارے نمائندے ہوتے ہیں تمہارے اور تمہارے خدا کے درمیان۔ قارئین کرام! اس بات سے ہمیں انکار نہیں کہ حضرات محدثین کرام نے ان دونوں روایتوں کی صحت میں کچھ کلام کیا ہے لیکنیہ بات بھی قابل انکار نہیں کہ محدثین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ضعیف حدیث فضائل میں قابل حجت ہے۔ شرح النقایہ ج1 ص9، مستدرک ج1 ص490، فتح المغیث ص120، فتاویٰ لابن تیمیہ ج1 ص39، فتاویٰ نذیریہ ج1 ص265 ان احادیث سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امام اسے بنایا جائے جو سب سے بہتر ہو اب بہترین لوگ کون سے ہیں ملاحظہ فرمائیں۔احقیت امامت کے لیے پہلی صفت حضورعلیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: خیارکم خیارکم لنسائہم مشکوٰۃ ج2 ص289 تم میں سے بہتر وہ ہے جو اپنی بیویوں کے حق میں بہتر ہو۔ شریعت مطہرہ میں تو کالے گورے خوبصورت اور بدصورت کا تو کوئی امتیار نہیں ہے لیکن دل غیر اختیاری طور پر خوبصورت بیوی کی طرف مائل ہو جاتا ہے اور یہ بھی تجربہ شدہ بات ہے کہ جس کی بیوی خوبصورت ہو عام طور پر وہ اپنی بیوی کے حق