جی ہاں فقہ حنفی قرآن و حدیث کا نچوڑ ہے |
|
مسئلہ نمبر2 خود طالب الرحمن نے تسلیم کیا ہے کہ اس کے قبیلے والوں پر دیت ہو گی۔ طالب الرحمن کہتا ہے کہ یہ فتاویٰ عالمگیری کا مسئلہ قرآن کے خلاف ہے۔ اس مسئلہ میں قصاص ہونا چاہیےتھا تو ہم طالب الرحمن صاحب سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اس خاص صورت میں قرآن سے قصاص ثابت کرے کیونکہ طالب الرحمن نے عنوان قائم کیا ہے” فقہ حنفی کے مسائل قرآن کے خلاف“ قرآن کی تو کوئی آیت پیش نہ کر سکا البتہ ایک متعارض حدیث نقل کی اور وہ بھی ابوداود کے مشہور اور مروجہ نسخے سے نہیں بلکہ ایک جدید نسخے سے ۔یہ حدیث مکمل ان الفاظ کے ساتھ عام درسی نسخے میں نہیں ملتی۔ طالب الرحمن کا فرض تھا کہ دونوں قسم کی احادیث نقل کرتا پھر دونوں کا تعارض ختم کرتا۔ پھر ثابت کرتا کہ ایسی صورت میں قصاص کا حکم دیا جائے گا یا دیت کا۔ ہم وہ احادیث نقل کرتے ہیں جن میں قصاص کا ذکر نہیں ہے۔پہلی حدیث انس بن مالک سے روایت ہے کہ ایکیہودی عورت رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلمکے پاس زہر ملی ہوئی بکری لائی آپعلیہ الصلوۃ والسلام نے اس کو کھالیا۔ پھر لوگ اس کو پکڑ کر رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلمکے پاس لائے۔ آپعلیہ الصلوۃ والسلام نے اس سے پوچھاکہ تو نے زہر کیوںملایا؟ وہ بولی میں نے آپ کے قتل کے واسطے ملایا۔ آپعلیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا اﷲ کبھی تجھے یہ کام نہ کرنے دے گا یا اﷲتجھ کو میرے اوپر مسلط نہ کرے گا۔ صحابہ رضی اللہ تعالی عنہمنے عرض کیا حکم ہو تو ہم اس کو مار ڈالیں؟ آپعلیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا نہیں۔ انس رضی اللہ تعالی عنہ