جی ہاں فقہ حنفی قرآن و حدیث کا نچوڑ ہے |
|
ابن وعلہ سبئی سے روایت ہے میں نے عبداﷲ بن عباسرضی اللہ عنہماسے پوچھا ہم مغرب کے ملک میں رہتے ہیں۔ وہاں مجوسی (آتش پرست) مشکیں لے کر آتے ہیں پانی کی، ان میں چربی پڑی ہوتی ہے تو انہوں نے کہا کھا پی لو۔ میں کہا کیا تم اپنی رائے سے کہتے ہو؟ انہوں نے کہا میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلمسے سنا آپعلیہ الصلوۃ والسلام فرماتے تھے کہ دباغت سے کھال پاک ہو جاتی ہے۔ قارئین کرامہم نے صرف مسلم شریف ہی کی پانچ روایات نقل کی ہیں۔ اس مسئلہ پر بے شمار احادیث کتب احادیث میں موجود ہیں۔ جن سے ثابت ہوتا ہے کہ دباغت سے کھال پاک ہو جاتی ہے۔ حدیث نمبر6: ابن عباس رضی اللہ عنہماسے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلمنے مردار کا صرف گوشت (کھانا) حرام فرمایا ہے اور باقی کھال اور بال اور اون ان (کے استعمال) کا کچھ حرج نہیں ہے۔ دار قطنی باب الدباغ حدیث نمبر7: حضرت ثوبان رضی اللہ تعالی عنہسے روایت ہے جو مولیٰ (غلام آزاد) رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلمکے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلمجب کہیں سفر کا ارادہ فرماتے تو گھر کے سب آدمیوں میں حضرت فاطمہ رضی اللہ تعا لی عنہاسے آپ کی آخری بات چیت ہوتی اور جب آپعلیہ الصلوۃ والسلام سفر سے تشریف لاتے تو (سب سے) پہلے فاطمہ رضی اللہ تعا لی عنہاسے ملاقات کرتے۔