جی ہاں فقہ حنفی قرآن و حدیث کا نچوڑ ہے |
|
عطیہ بن قیس کہتے ہیں کہ حضرت ابوالدرداء کے اصحاب میں سے ایک آدمی ایک دوسرے آدمی کے پاس سے گزرا جو کھانا کھا رہا تھا۔ اس نے اسے کھانے کی دعوت دی اس نے پوچھا کیا کھانا ہے؟ اس نے کہا روٹی اور مری اور تیل اس نے پوچھا وہ مری جو شراب سے بنائی جاتی ہے؟ اس نے کہا ہاں اس نے کہا یہ شراب ہی ہے۔ پھر دونوں ابو الدرداء کے پاس گئے اور ان سے (اس کے متعلق) دریافت کیا انہوں نے فرمایا کہ اس کے نشے کو دھوپ اور نمک اور مچھلی کی آمیزش نے ختم کر دیا ہے یعنی اس (کے کھانے) میں کوئی حرج نہیں۔ حدیث نمبر6: عبدالرزاق عن ابن جریج قال قلت لعطاء ایجعل الخمر خلا؟ قال نعم وقال لیذلک عمرو بن دینار مثلہ مصنف عبد الرزاق ج9 ص253 ابن جریج کہتے ہیں میں نے عطاء سے پوچھا کہ کیا شراب کو سرکہ بنایا جا سکتا ہے؟ انہوں نے کہا ہاں اور اسی طرح مجھ سے عمرو بن دینا نے کہا۔ حدیث نمبر7: عبدالرزاق عن معمر عن ایوب قال رأیت ابن سیرین اصطنع خل خمر او قال مسا خل خمر مصنف عبد الرزاق ج9 ص253 ایوب کہتے ہیں کہ میں نے ابن سیرین کو دیکھا کہ انہوں نے شراب سے سرکہ بنایایایہ کہا کہ شراب کے سرکے۔