جی ہاں فقہ حنفی قرآن و حدیث کا نچوڑ ہے |
|
شراب کی حد حد قذف کی طرح ہے یعنی آزاد شخص کے واسطے اسی کوڑے اور غلام کے لیے نصف۔ 5۔ ہدایہ میں ہے: اور آزاد کے حق میں شراب نوشی کی سزا اسی کوڑے ہیں اور اس کی تعیین صحابہ کرام کے اجماع سے ثابت ہوئی ہے۔ 6۔ فتاویٰ ہندیہ ترجمہ فتاویٰ عالمگیری جلد3 ص285 مترجم سید امیر علی غیر مقلد مطبوعہ حامد اینڈ کمپنی لاہور میں ہے: سکر و خمر کی حد اگرچہ ایک ہی قطرہ پیا ہو اسی کوڑے ہیںیہ کنز میں۔ قارئین کرام!اب دوسری عبارت کی وضاحت الگ سے کرنے کی ضرورت نہیں ہے اس کا جواب بھی اس میں آ گیا ہے۔ہم نے اکثر عبارات اردو کی شروحات سے نقل کی ہیں تاکہ طالب الرحمن صاحب کے لیے آسانی ہو۔