شائع ہوئی۔ اب ۱۴۳۳ھ ایک سو گیارہ سال بعد اس کی دوبارہ اشاعت ہمارے لئے باعث خوشی ہے۔
۸… حقیقت مرزا: مولانا محمد یعسوب رحمانی نے اس رسالہ میں مرزاقادیانی کی حقیقت ناواقف مسلمانوں کی اطلاع کے لئے بیان کی ہے کہ مرزاقادیانی کو محض صاحب شریعت نبی ہونے کا دعویٰ نہیں بلکہ نعوذ بااﷲ ان کو خدا کا بیٹا اور اس سے بھی بڑھ کر خدا ہونے کا دعویٰ تھا۔ آخر میں مرزاقادیانی کے قصیدہ اعجازیہ کی صرفی، نحوی، عروضی غلطیاں بھی دکھلائی گئی ہیں۔ ایک صدی قبل کا یہ رسالہ اب دوبارہ یہاں شائع ہورہا ہے۔ فاالحمدﷲ!
۹… الکلام الفصیح فی تحقیق الحیات المسیح (الملقب بہ اسم تاریخی) ابواب تردید غلام احمد قادیانی ۱۹۳۰ئ: مولانا مفتی قاری حافظ السید محمد عرب مکی حنفی قادری سنوسی نے حیات حضرت مسیح علیہ السلام اور رفع جسمانی قرآن کریم سے ثابت کیا ہے اور قادیان مدعی نبوت مرزاغلام احمد قادیانی کے کذب وافتراء کے ثبوت میں نہایت روشن دلائل اور محققانہ مباحث درج کئے ہیں۔
غرض احتساب قادیانیت جلد اڑتالیس(۴۸) میں:
۱… مولانا ابوعمر عبدالعزیزؒ کا ۱ رسالہ
۲… مولانا حکیم عبدالغنی ؒ کا ۱ رسالہ
۳… حضرت مولانا عبدالعلیم صدیقی ؒ کا ۱ رسالہ
۴… حضرت مولانا مفتی غلام مرتضیٰ میانویؒ کا ۱ رسالہ
۵… حضرت مولانا عبدالحئی امرتسریؒ کا ۱ رسالہ
۶… حکیم مولانا ولی الدین بھاگلپوریؒ کا ۱ رسالہ
۷… مولانا محمد الدینؒ کاہنہ کاچھہ کا ۱ رسالہ
۸… مولانا محمد یعسوب رحمانی ؒ کا ۱ رسالہ
۹… مولانا سید محمد عرب مکیؒ کا ۱ رسالہ
…………………
گویا ۹ حضرات کے کل ۹ رسائل
احتساب قادیانی کی جلد۴۸ میں اشاعت پذیر ہورہے ہیں۔ اﷲتعالیٰ قبول فرمائیں۔ اگلی جلد کی اشاعت تک کے لئے طلب اجازت کے ساتھ دعائے خیر کی درخواست کرتا ہوں۔ فلحمدﷲ علیٰ ذالک! محتاج دعائ: فقیر اﷲ وسایا!
۲۹؍رمضان المبارک ۱۴۳۳ھ، بمطابق۱۸؍اگست ۲۰۱۲ء