۳… دعویٰ نبوت کے ساتھ حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر فضیلت کا دعویٰ:’’خدا نے اس امت میں سے مسیح موعود بھیجا جو اس پہلے مسیح سے اپنی تمام شان میں بہت بڑھ کر ہے اوران کا نام غلام احمد رکھا۔ ‘‘(دافع البلاص۱۳،خزائن ج۱۸ص۲۳۳) ’’خدا نے اس امت میں سے مسیح موعود بھیجا جو اس پہلے مسیح سے اپنی تمام شان میں بہت بڑھ کر ہے۔مجھے قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اگر مسیح ابن مریم میرے زمانے میں ہوتا تو وہ کام جو میں کرسکتا ہوں ،وہ ہرگز نہیں کرسکتا اوروہ نشان جو مجھ پر ظاہر ہورہے ہیں،وہ ہرگز نہ دکھلا سکتا۔‘‘(حقیقت الوحی ص۱۴۸،خزائن ج۲۲ ص۱۵۲)
۴… کھلے کھلے الفاظ میں نبوت کا دعویٰ :’’میں نبی ہوں اوراس امت میں نبی کانا میرے لئے مخصوص ہے۔ ‘‘(حقیقت الوحی ص۳۹۱، خزائن ج۲۲ص۴۰۶) سچا خدا وہی ہے جس نے قادیان میں اپنا رسول بھیجا۔ (دافع البلاص۱۱، خزائن ج۱۸ص۲۳۱)
۵… دیگر انبیاء پر فضیلت کا دعویٰ:’’کہ اس نے میرا دعوی ثابت کرنے کے لئے اس قدر معجزات دکھائے ہیں کہ بہت کم نبی ایسے آئے ہیں جنہوں نے اس قدر معجزات دکھلائے ہوں۔ بلکہ سچ تو یہ ہے کہ اس نے اس قدر معجزات کادریا رواں کردیا ہے کہ باستثنا ہمارے نبیﷺ کے باقی تمام انبیاء علیہم السلام میں ان کا ثبوت اس کثرت کے ساتھ قطعی اور یقینی طور پرمحال ہے۔ ‘‘
(تتمہ حقیقت الوحی ص۱۳۶، خزائن ج۲۲ص۵۷۴)
۶… مرزاقادیانی کا خدائی دعویٰ :’’میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ہوبہو اﷲ ہوگیاہوں ، اور میں نے یقین کرلیا کہ میں اﷲ ہی ہوں۔ پھر میں نے زمین وآسمان پیدا کیا۔‘‘
(آئینہ کمالات اسلام ص۵۶۴،۵۶۵،خزائن ج۵ص۵۶۴،۵۶۵)
۷… مرزاقادیانی کا حیض آنا:’’بابوالٰہی بخش چاہتا ہے کہ تیرا حیض دیکھے،تجھ میں حیض نہیں بلکہ وہ بچہ ہوگیا ہے ،اورایسا بچہ جوبمنزلہ اطفال اﷲ کے ہے۔‘‘
(تتمہ حقیقت الوحی ص۱۴۳،خزائن ج۲۲ص۵۸۱)
۸… مرزاقادیانی کا اہل بیت پر حملہ :’’پرانی خلافت کاجھگڑا چھوڑو، اب نئی خلافت لو۔ ایک زندہ علی تم میں موجود ہے ۔اس کو چھوڑتے ہو اورمردہ علی کی تلاش کرتے ہو۔‘‘
(اخبار الحکم نمبر۴جلد ۴مورخہ ۱۰نومبر۱۹۰۰،ملفوظات ج۱ص۴۰۰ طبع جدید)