خود غرضی دہم تجارت تصاویر کے بیان میں
اے مسلمانو!پروردگار نے قرآن مجید کو رفع شرک کے واسطے نزول فرمایا ہے۔ جابجا قرآن شریف رفع شرک پر زور دیتا ہے۔بلکہ سب گناہوں سے بڑا گناہ شرک ہے۔ کیا تصویر مرزا قادیانی بت ۔ سواع یغوث۔ نسر سے آپ لوگ کم سمجھتے ہیں ۔مرزاقادیانی اورمرزا کے تصاویر پرستوں سے پوچھتا ہوں کہ سوائے مشرک بنانے کے تصویر مرزاقادیانی کیا فائدہ دیتی ہے؟ افسوس اگر مرزاقادیانی کو علم قرآن شریف ہوتا توبذریعہ تصویر اپنی کے لوگوں کو مشرک نہ کرتے ۔ دیکھو اللہ تعالیٰ کیا فرماتا ہے:’’یایھا الناس ضرب مثل فاستمعو الہ ان الذین تدعون من دون اﷲ لن یخلقو اذبابا ولواجتمعولہ،وان یسلبھم الذباب شیئا لایستنقذوہ منہ ضعف الطالب والمطلوب(الحج:۷۳)‘‘ اے مسلمانو!اللہ تعالیٰ کو خلوص دل سے ایک جانو۔ خود مرزاقادیانی یاتصویر مرزا قادیانی نہ ایک مکھی پیدا کر سکتے ہیں اورنہ وہ مکھی خدا کی پیدا کی ہوئی کوئی ان کی چیز لے جاوے توچھڑا سکتے ہیں۔
خود غرضی یازدھم کالج کاویانی کے بیان میں
صاحب بصیرت پر کیفیت کالج قادیانی مخفی نہیں۔ علاوہ تشہیر مذہب اختراعیہ ۔ افترائیہ۔ مرزائیہ کی تخم ریزی کی بناء ہے۔ اے اہل اسلام خود غرض عالم اوردرویش خدا کیوں کہوں؟ کیونکہ یہ دونوں لوگوں کا مال کئی باطل طریقوں سے کھاتے ہیں۔ دیکھو خدا تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے:’’یایھا الذین امنو ان کثیرا من الاحبار والرھبان لیا کلون اموال الناس بالباطل ویصدون عن سبیل اﷲ (التوبہ:۳۴)‘‘
خود غرضی دوازدہم اتہام مریم علیہاالسلام کے بیان میں
مرزاقادیانی مریم علیہاالسلام کو اپنی قلم سے یہودیوں کی طرح لکھتے ہیں کہ: ’’مس شیطان سے پاک نہیں۔‘‘ دیکھو مقدر خلاصہ تکذیب میں۔ اورخدا تعالیٰ مریم علیہا السام کے حق میں فرمایاہے برگزیدہ کیا تم کواورپاک کیا تم کو جہان کی عورتوں پر ۔ دیکھو آیت ہذا’’واذ قالۃ الملائکۃ یامریم ان اﷲ اصطفک ومطہرک واصطفاک علیٰ نساء العالمین(آل عمران:۴۲)‘‘ ناظرین! کیا مسلمانوں کا یہی اعتقاد ہے جس طرح مرزقادیانی تحریر کرتے ہیں؟
خود غرضی سیزدھم الہام حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بیان میں
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو مرزاقادیانی پیغمبر نہیں مانتے۔ایک راست باز آدمی لکھتے