علی ہذا موافق ضرورت زمانہ کے ہرپیغمبر کو خواص جد اجدا دیئے گئے ۔جیسا کہ زمانہ موسیٰ میں ساحر وں کا زورتھا۔ ان کے عاجز کرنے کے لئے خواص یدبیضا اورعصا حضرت موسیٰ کو خدا تعالیٰ نے عطاء فرمایا اورساحر ان کو عاجز کیا۔دیکھو:’’فغلبوہ ھنالک وانقلبوصاغرین والقٰی السحرۃ ساجدین قالوامنا برب العالمین۔رب موسیٰ وہارون (الاعراف:۱۱۹،۱۲۲)‘‘ا ورزمانہ آنحضرتﷺ میں شاعروں کا زور تھااور ان کے عاجز کرنے کے لئے حضرت رسول اﷲﷺ امی خدا نے پیدا کئے جو ایک بڑے تعجب کی بات تھی۔اس پر بھی مخالف شک کرنے لگے۔جیسا کہ آیت ہذا سے ثابت ہوتا ہے :’’وقال الذین کفروا ان ھذا الاافک ن افتراہ واعانہ علیہ قوم اخرون(الفرقان:۴)‘‘ فرمان واضح ہوکہ یہ قول اللہ تعالیٰ نے کفار کا بیان فرمایا ہے۔یہودی برخلاف کفار کے کہتے تھے کہ یہ قرآن کہانیاں ہیں پہلوں کی۔جیسا کہ پروردگار یہود کا قول بیان فرماتا ہے:’’واذا تتلی علیھم ایاتنا قالوا قد سمعنا لونشاء لقلنا مثل ھذاان ھذاالااساطیرالاوّلین (الانفال:۳۱)‘‘ لیکن یہود کے رد میں پروردگار نے قرآن شریف میں بہت جگہ فرمایا ہے کہ ایک سورت لاؤ مثل اس کی۔ دس سورتیں لاؤ مثل اس کے۔آخر یہ فرمایا کہ کہہ دے اے محمدﷺ یہود کو کہ اگر اکٹھے ہوئیں تمام آدمی اورتمام جن اس غرض سے کہ بناویں مثل اس قرآن کی ۔نہ بناسکیں گے مثل اس قرآن کے ۔ بے شک اگرچہ ہوویں بعض ان کے واسطے بعض کے پروردگار۔پھر کفار اوریہود تہمت شاعری کی آنحضرتﷺ کو دینے لگے۔ اس کے جواب میں پروردگار نے تردید فرمائی کہ ہم نے اس محمدﷺ کو شعر نہیں سکھایااور نہ لائق ہے واسطے اس کے شعر کرے۔ نہیں وہ قرآن مگر نصیحت ظاہر: ’’وماعلّمنا ہ الشعرو ماینبغی لہ ان ھو الاذکر وقرآن مبین(یس:۶۹)‘‘ ارباب بصیرت پر مخفی نہ رہے کہ معجزہ اورخواص میں صرف لفظی فرق ہے۔ مثلاًاگر امر غیر ممکن یعنی خارق عادت پیغمبر سے صادر ہوتو اس کا نام معجزہ ہے۔ اوراگر وہی کسی ولی اﷲ سے ظاہر ہو تو اس کانام کرامت ہے۔اگر یہی فعل حکیم سے صادر ہو تو اس کا نام حکمت ہے۔ اگر یہی فعل عام آدمی سے صادر ہو تو اس کا نام دانائی ہے۔ اگر یہی فعل کسی مخالف شرع سے صادر ہوتو اس کانام استد راج ہے یاسحر۔ پس جو لوگ معجزوں کے منکر ہیں۔ حقیقت میں ان کو علم خواص الاشیاء کا نہیں۔ جب اختلاف فطرت ہم مشاہدہ سے دیکھ رہے ہیں۔پھر معجزہ سے انکار کرنا علانیہ غلطی ہے۔ اب ہم اختلاف فطرتی بالمشاہدہ بیان کرتے ہیں مثلاًسنگ مقناطیس کا حدید کو جذب کرنا بوٹی لاجونتی کا سیاہ مرد سے